ادویات کی قیمتوں میں خاموشی سے بڑا اضافہ کردیا گیا ،شوگر،بلڈ پریشر،السر کی ادویات کتنی مہنگی ہوگئیں؟جان کر آپ کے پائوں تلے سے زمین نکل جائیگی

  منگل‬‮ 8 اکتوبر‬‮ 2019  |  16:09

اسلام آباد (این این آئی)فارما سیوٹیکل کمپنیز نے ادویات کی قیمتوں میں 7 فیصد اضافہ کر دیا،شوگر،بلڈ پریشر اور السر کی ادویات 46 روپے تک مہنگی کر دی گئیں۔ ڈریپ حکام کے مطابق ڈریپ قوانین کے مطابق کمپنیاں ہر سال 7 فیصد اضافہ کر سکتی ہیں،شوگر کنڑول کرنے کی دوا کی قیمت میں 30 روپے اضافہ کر دیا گیا،تیزابیت کیدوا 46 روپے مہنگی کی گئی،پراسیٹامول گولی کی قیمت 2 روپے مہنگی ہو گئی،پونسٹان دوا 5 روپے مہنگی کر دی گئی،درد کی دوا 2 روپے جبکہ کیلشیم کی کمی کی دوا 5 روپے مہنگی کی گئی،سر درد گولی کی قیمت پانچ


روپے ہو گئی،بلڈ پریشر کی دوا میں 12 روپے اضافہ ہوا،السر کی دوا دو روپے اور وزن کم کرنے کی دوا اکتیس روپے مہنگی ہوگئی۔

موضوعات:

loading...