اتوار‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2026 

پیٹ کے بھاری پن سے نجات دلانے میں مددگار نسخے

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بہت زیادہ کھالیا جائے تو پیٹ میں گرانی یا بوجھ محسوس ہونے لگتا ہے جو کہ کچھ اچھا نہیں لگتا۔ اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ لوگ اکثر زیادہ کھالیتے ہیں خصوصاً اس وقت جب کسی تقریب میں شریک ہوں، جس کے نتیجے میں پیٹ کا بھاری پن طبعیت پر بوجھ محسوس ہوتا ہے۔ مگر اچھی بات یہ ہے کہ اس مسئلے کا حل بھی آپ کے کچن میں ہی موجود ہے۔

پیٹ کے درد سے نجات دلانے میں مددگار نسخے۔ دہی میں موجود پروبائیوٹک پیٹ کے مسائل کو حل کرنے میں مدد دیتی ہے، خصوصاً بہت زیادہ کھانا کھالینے کے بعد۔ دہی میں موجود فائدہ مند بیکٹریا نقصان دہ بیکٹریا کو کم کرتا ہے جبکہ گیس اور ہیضے کو کنٹرول کرتا ہے۔ کیلے زیادہ نمکین غذا کھانے سے بلڈپریشر بڑھ گیا ہے؟ تو کیلے کا ایک لقمہ کھالیں، اس میں موجود پوٹاشیم زیادہ نمک والی غذا کے اثرات زائل کرتا ہے اور بلڈپریشر لیول مستحکم ہوتا ہے۔ سبز چائے ایک کپ سبز چائے فلیونوئڈز سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کم کرتا ہے جبکہ ہائی بلڈ پریشر کو معمول پر لاتا ہے۔ گریاں بہت زیادہ کھانے کی عادت امراض قلب کا خطرہ بڑھاتی ہے تو کچھ مقدار میں گریاں کھانا اس سے بچانے میں مددگار ہوتا ہے۔ بادام، اخروٹ، مونگ پھلی اور دیگر گریاں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز، ان سچورٹیڈ فیٹس اور وٹامن ای سے بھرپور ہوتی ہیں جو کہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی اور خون کی شریانوں کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ انڈے انڈے صحت بخش غذائی اجزا سے بھرپور ہوتے ہیں، ان میں پروٹین، وٹامن بی 12 اور ڈی، ریبوفلیوین اور فولیٹ جیسے اجزا موجود ہیں جو کہ امراض قلب کا خطرہ کم کرتے ہیں جو کہ بسیار خوری کے باعث لاحق ہوسکتے ہیں۔ سرکہ سلاد میں کچھ مقدار میں سرکے کو شامل کرنا بلڈشوگر لیول کی سطح کو معمول پر لاتا ہے، خصوصاً بہت زیادہ کھانے پر پیٹ کی گرانی کو بھی کم کرتی ہے، مگر سرکے کی مقدار کم ہونی چاہئے، زیادہ سرکہ بھی معدے کے لیے بھاری ثابت ہوسکتا ہے۔ پیٹ کے امراض سے بچنے کا آسان حل ادرک زیادہ کھانے پر گیس کے نتیجے میں پیٹ پھولتا ہے، ادرک غذائی نالی کے مسلز کو ریلیکس کرتی ہے، تو ادرک کی چائے پی لیں۔ مالٹے یہ مزیدار ترش پھل وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ میٹابولزم کو بہتر کرتا ہے اور چربی ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ پانی زیادہ کھانے کے اثرات کو زائل کرنے کے یے پانی بھی ایک اچھا ذریعہ ہے، یہ نہ صرف کھانا ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے بلکہ قبض سے بھی بچاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)


یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…