اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

بلغم کی زیادہ مقدار پر قابو پانے میں مددگارنسخے

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بلغم جسے انگلش میں mucus بھی کہا جاتا ہے کہ ہر انسان میں ہوتا ہے اور یہ جسم کے لیے ضروری بھی ہے جو کہ مختلف ٹکڑوں کے لیے رکاوٹ کے طور پر کام کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے انزائمے اور پروٹین اپنے اندر رکھتا ہے جو کہ ہوا میں موجود جراثیموں سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ مگر کھانسی کی صورت میں اس کی مقدار بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے۔

جو کہ کسی مسئلے کا عندیہ ہوسکتی ہے۔ بلغم کی زیادہ مقدار کیوں بنتی ہے؟ جیسا اوپر بتایا جاچکا ہے کہ ہمارا جسم ہر وقت ہی بلغم بناتا ہے مگر جب اس کی مقدار بڑھ جائے تو اس کا مطلب ہے کہ کچھ تبدیلیاں آرہی ہیں، یعنی وہ گاڑھا اور چپچپا ہونے لگتا ہے جو کہ کسی کو بھی اچھا نہیں لگتا۔ اس کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں جیسے الرجی، ناک ، گلے یا پھیپھڑے میں خراش، تمباکو نوشی یا نظام ہاضمہ کے مختلف امراض۔ کھانسی سے نجات دلانے میں مددگار ٹوٹکے عام طور پر لوگوں میں کسی قسم کی الرجی اس مسئلے کا باعث بنتی ہے، جس سے چھینکیں بھی آنے لگتی ہیں اور ناک بہنا شروع ہوجاتی ہے۔ مگر اچھی بات یہ ہے کہ ایسے متعدد ٹوٹکے موجود ہیں جن سے بلغم کی اضافی مقدار سے نجات پانا ممکن ہے۔ زیادہ پانی پینا زیادہ پانی استعمال کریں گے تو بلغم گاڑھا نہیں پتلا ہوگا، یہ الرجی کے شکار ہونے والے افراد کے انتہائی ضروری ہے۔ یعنی جسم میں پانی کی مناسب مقدار۔ اس معاملے میں جوسز مددگار ثابت نہیں ہوں گے۔ نمک ملے پانی سے غرارے غرارے کرنا گلے کو مدد فراہم کرتا ہے اور خراش کم ہوتی ہے، ایک چائے کا چمچ نمک ایک گلاس گرم پانی میں ملا کر دن میں کئی بار غرارے کریں۔ ناک کے راستے نکالیں نگلنے کی بجائے بلغم کو ناک کے راستے نکالیں، ایسا نرمی سے کریں، اس طریقہ کار سے منہ کی صفائی میں مدد ملے گی جس کے نتیجے میں دانتوں کے مسائل کا خطرہ بھی کم ہوگا۔

یوکلپٹس سے مدد لیں یوکلپٹس کے تیل کو سینے پر لگائیں یا پانی میں چند قطرے ڈال کر پی لیں، یہ تیل جراثیم کش خصوصیات رکھتا ہے جو کہ نزلہ زکام اور نظام تنفس کے دیگر مسائل پر قابو پانے میں مدد دیتا ہے۔ موسمی نزلہ زکام سے بچنا چاہتے ہیں؟ متوازن غذا اس مسئلے پر قابو پانی کے لیے مچھلی، کدو، انناس، سیب، لیموں، کھیرے، ادرک، پیاز ، لہسن اور زیتون کے تیل جیسی غذائیں مدد فراہم کرسکتی ہیں۔

شہد بھی فائدہ مند کچھ مقدار میں آٹے کو شہد میں مکس کریں تاکہ یہ مکسچر ہاتھ پر چپک نہ سکے، تھوڑا سا زیتون کا تیل اور آٹا دوبارہ اس میں ڈالیں، ایک کپڑا لیں اور یہ پیسٹ اس پر لگا کر سینے پر رکھ دیں اور ٹیپ لگا دیں۔ رات بھر کے لیے لگا رہنے دیں اور اگر بچے پر آزما رہے ہیں تو سونے سے دو سے تین گھنٹے قبل لگا کر سوتے وقت نکال دیں۔ بیکنگ سوڈا

اور شہد کا مشروب یہ بھی ایک موثر گھریلو ٹوٹکا ہے، اس کے لیے ایک چائے کا چمچ شہد، آدھا چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا، دو سے تین قطرے لیموں کے عرق اور ایک گلاس گرم پانی کی ضرورت ہوگی، ان تمام اجزاءکو پانی میں مکس کریں اور پھر اسے پی لیں۔ اس مشروب کو معمول بنانا پھیپھڑوں کو بھی صاف کرے گا جبکہ کھانسی پر قابو پانے میں مدد دے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…