ملتان کے ڈاکٹر نے ننھے حارث کو مصنوعی ہاتھ لگانے کا وعدہ پورا کیا

4  ‬‮نومبر‬‮  2018

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کے الیکٹرک کی غفلت کے باعث دونوں ہاتھوں سے محروم ہونے والے ننھے حارث کو نئے ہاتھ مل گئے  تفصیلات کے مطابق کراچی کا 11 سالہ رہائشی حارث بجلی کے تار گرنے کے باعث دونوں ہاتھوں سے محروم ہو گیا تھا، جس کی وجہ سے اس کی زندگی یکسر بدل گئی۔ اس سانحے کے بعد جہاں مختلف سرکاری و نجی اداروں کی جانب سے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے حارث کے اہل خانہ سے تعاون کا عزم کیا گیا، وہیں ملتان کے ایک ماہر مصنوعی اعضا ڈاکٹر اکرم نے بچے

کو مصنوعی ہاتھ لگانے کا وعدہ کیا تھا ۔ تین دن کے کامیاب آپریشن کے بعد حارث کو مصنوعی ہاتھ مل گئے، جس کے بعد وہ نہ صرف اشیا کو اٹھا سکتا ہے، بلکہ قلم پکڑ‌کر اپنا نام بھی لکھ سکتا ہے ۔ ڈاکٹر اکرم نے حارث کے اہل خانہ کو زندگی بھر کے لیے مصنوعی ہاتھوں کی فراہمی اور علاج کی یقین دہانی کروائی ہے، والدین پرامید ہیں کہ اس واقعے کے بعد حارث کی زندگی میں واضح بہتری آئے گی ۔ گیارہ سالہ حارث مدرسے کی چھت پر بجلی کے تار گرنے کے باعث دونوں ہاتھوں سے محروم ہوگیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…