ایسپرن سے جگر کے کینسر کے خدشات میں کمی واقع ہوسکتی ہے : تحقیق

16  اکتوبر‬‮  2018

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) ایسپرن صرف سر درد میں مدد دینے کے علاوہ بھی بہت سے فوائد پہنچا سکتی ہے جیسے عام جگر کے کینسر کے خدشے کو کم کرسکتی ہے۔ ہیلتھ لائن کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے میسا چوسٹس جنرل ہسپتال سے منسلک تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ ان کی تحقیق سے ملنے والے شواہد بتاتے ہیں کہ ایسپرن سے جگر کے کینسر، جسے ہیپٹا سیلیولر کارسینوما بھی کہتے ہیں، پیدا ہونے کے خدشات کم ہوجاتے ہیں۔ ان کی تحقیق امریکی میڈیکل ایسوسی ایشن، اونکولوجی، کے اکتوبر کے مہینے کے جرنل میں شائع ہوئی۔  دس ٹپس جو اسپرین کو حیرت انگیز ثابت کردیں تحقیق کاروں

نے 1980 میں شروع ہونے والی 2 طویل المدتی تحقیق کی تفصیلات کو جانچا۔ اس تحقیق کے شراکت دار، جن کا تعلق صحت کے شعبے ہی سے تھا، نے 30 سال تک ہر 6 ماہ میں اپنی ادویات کے استعمال کے حوالے سے تفصیلات بتائی تھیں۔ تقریباً 1 لاکھ 34 ہزار شراکت داروں، جن میں 46 ہزار خواتین اور 88 ہزار مرد شامل تھے، کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایسپرن کا استعمال روزانہ کی بنیاد پر کیا۔   کینسر کی 12 علامات جنھیں نظرانداز نہ کریں تحقیق کاروں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ 5 سال تک ہر ہفتے ایسپرن کی کم از کم 2 گولیاں، 325 ملی گرام، لینے سے جگر کے کینسر پیدا ہونے کے خدشات میں کمی آتی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…