’’عالمی رپورٹ جاری ‘‘ پاکستانی دنیا کی ایسی قوم میں شامل جو کہ ۔۔۔! حیران کن انکشاف

9  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چین بشمول ہانک کانگ کے لوگ دنیا میں سب سے زیادہ پیدل چلتے ہیں جبکہ امریکہ، جنوب مشرقی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے امیر ممالک میں لوگ بہت کم پیدل چلتے ہیں، اسٹینفرڈ یونیورسٹی میں کئے گیا دلچسپ عالمی مطالعہ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹینفرڈ یونیورسٹی میں کئے گئے ایک دلچسپ عالمی مطالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چین بشمول ہانک کانگ

کے لوگ دنیا میں سب سے زیادہ پیدل چلتے ہیں جبکہ امریکہ، جنوب مشرقی ایشیا اور مشرق سطیٰ کے امیر ممالک میں لوگ بہت کم پیدل چلتے ہیں۔ اس عالمی مطالعہ کیلئے ماہرین نے اسمارٹ فونز پر ازومیو کمپنی کی تیار کردہ آرگس ایپ کا استعمال کیا ہے اور یہ ایپ جن موبائل فونز پر انسٹال تھی انہیں لوگوں کو مطالعے کیلئے ماہرین نے منتخب کیا کیونکہ یہ ایپ اپنے استعمال کرنے والوں کی دھڑکنوں کے علاوہ ان کے قدم بھی گنتی ہے اور یوں ان میں چلنے پھرنے، بھاگنے دوڑنے یا پھر بیٹھے رہنے وغیرہ کے علاوہ صحت سے متعلق دوسری سرگرمیوں پر بھی خود کار انداز میں نظر رکھتی ہے. ازومیو کمپنی سے آرگس کے صارفین کا ایک سال پر محیط ڈیٹا حاصل کیا گیا جس میں ان کی عمر، جنس (مرد یا عورت)، ملک، قد، وزن، روزانہ چلے گئے قدموں کی تعداد اور اسی طرح کے دیگر اعداد و شمار شامل تھے۔تجزیئے کے بعد معلوم ہوا کہ وہ ممالک جہاں پیدل چلنے کا رجحان زیادہ ہے وہاں موٹاپا اور اس سے وابستہ بیماریاں بھی بہت کم ہیں. ان میں چین (بشمول ہانگ کانگ)، یوکرین، جاپان اور روس کے لوگ سب سے زیادہ پیدل چلتے ہیں اور اسی مناسبت سے وہاں موٹاپا بھی بہت کم ہے. اس کے برعکس جنوبی افریقا، انڈونیشیا اور بیشتر عرب ممالک کے لوگ بہت کم پیدل چلنے کے عادی ہیں جہاں عام لوگوں میں موٹاپے کا رجحان بھی نمایاں ہے.چین کے لوگ روزانہ

اوسطا 6189 قدم چلتے ہیں جبکہ یوکرین، جاپان اور روس کے لوگوں کے لیے یہی اوسط بالترتیب 6107، 6010 اور 5969 قدم روزانہ ہے. فہرست کے مخالف سرے پر انڈونیشیا موجود ہے جہاں روزانہ صرف 3513 قدم پیدل چلنے کا اوسط ہے جس کے بعد سعودی عرب 3807 قدم روزانہ کے ساتھ (آخر سے) دوسرے نمبر پر ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…