سمجھ سے باہر ہے یہ مجھےکیوں اٹھاناچاہتے ہیں؟ پولیس چھاپے پر ابرار الحق کا ردعمل

20  مئی‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے معروف گلوکار اور پی ٹی آئی رہنما ابرار الحق نے کہا ہے کہ رات گئے ان کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا جس میں ان کے گھر والوں کو ہراساں کیا گیا۔ٹوئٹر پر جاری ویڈیو بیان میں ابرار الحق نے اپنے گھر پر پولیس کے چھاپے کی شدید مذمت کی، انہوں نے بتایا کہ رات گئے پولیس نے میرے گھر پر چھاپہ مارا جس دوران ان کے گھریلو ملازمین پر تشدد کیا گیا جو کہ معصوم لوگ تھے، ساتھ ہی میرےگھر والوں کو پولیس کی جانب سے ہراساں کیا گیا۔

گلوکار نے کہا کہ پولیس والے بغیر اجازت گھر میں داخل ہوئے اور تلاشی شروع کردی، اس دوران بچوں کو ان کے نانا کے گھر بھیجنے سے بھی روک دیا گیا اور دھمکی دی گئی کہ وہ میرے بیٹے کو اْٹھا کر لے جائیں گے پھر اس کا باپ آئیگا۔ابرار الحق نے ویڈیو بیان میں سوال کیا کہ بچوں کے باپ نے آخر کیا کیا ہے؟ میں نے سیاسی زندگی میں ہمیشہ کوشش کی کہ پیار سے گزاروں، میں تو 9 مئی کے واقعات پر بھی مذمت کرتا رہا ہوں جس کے ثبوت میڈیا پر موجود ہیں، میں نے ویڈیو پیغام بھی جاری کیا اور لوگوں کو درس دیتا رہا کہ وہ توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ نہ کریں۔گلوکار نے ویڈیو میں کہا کہ میری سمجھ سے باہر ہے کہ یہ لوگ مجھے کیوں اٹھانا چاہتے ہیں؟۔انہوں نے کہا کہ میں پاک فوج سے بے حد محبت کرتا ہوں، میرے خاندان کا فوج سے تعلق رہا ہے اور میں خود بھی فوج میں جانا چاہتا تھا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…