شاہ رخ خان گوری کی عمر بھول گئے، اہلیہ کو تصحیح کرنی پڑگئی

  بدھ‬‮ 17 مئی‬‮‬‮ 2023  |  13:54

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے کنگ خان، شاہ رخ کی اہلیہ گوری خان جو پیشے کے اعتبار سے انٹریئر ڈیزائنر ہیں انہوں نے اپنے پیشہ ورانہ زندگی کے آغاز کے حوالے سے اپنی عمر کے بارے میں شاہ رخ خان کی تصحیح کر دی۔

گوری خان کی کتاب”مائی لائف ان ڈیزائن” کی تقریب رونمائی پر خطاب کے دوران شاہ رخ خان نے بتایا کہ گوری نے کس طرح کام شروع کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے گوری کو مدد کی پیشکش کی لیکن انہوں نے اس کو قبول نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ تمام نوجوان اور وہ لوگ جو اپنی زندگی میں تخلیق کے حوالے سے خواب دیکھتے ہیں جو پورے نہیں ہوپاتے تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، آپ کسی بھی عمر میں اسے شروع کرسکتے ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ گوری نے 45 سال کے وسط میں اپنا کام شروع کیا، یہ کہتے ہوئے جیسے ہی شاہ رخ نے گوری کی جانب دیکھا تو انہوں نے اپنی عمر پر شاہ رخ کی غلطی درست کرتے ہوئے وضاحت کی کہ وہ 45 نہیں بلکہ چالیس سال کی تھیں۔ جس پر بالی ووڈ سپر اسٹار نے پرمزاح انداز میں کہا کہ”او صرف 40!!” اور پھر کہا کہ گوری ابھی 37 برس کی ہیں، ہمارے خاندان میں عمریں پیچھے کی جانب جاتی ہیں۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

لمبی زندگی اور طویل اقتدار کا فارمولہ

ہندوستان پہنچ کرانگریز کے پاس دو آپشن تھے‘ یہ چالیس کروڑ لوگوں کو انگریزی سکھاتے‘ لوگوں کی زبان میںلوگوں سے کمیونی کیشن کرتے اور آقا اور غلام کا فرق مٹ جاتا یا پھر انگریز ہندوستانی زبان سیکھ لیتے‘ یہ مقامی لوگوں سے مقامی زبان میں گفتگو کرتے‘ دوسرا آپشن آسان تھا‘ انگریزوں نے مقامی زبان سیکھنے کا فیصلہ کیا‘ فیصلہ ....مزید پڑھئے‎