لاہور( این این آئی) نامور اداکارہ و ماڈل صنم سعید نے کہا ہے کہ یہ بات سو فیصد درست ہے کہ جوڑے آسمانوںپر بنتے ہیں ، عورت چاہے کتنے بھی بڑے عہدے پر فائز کیوں نہ ہو لیکن اس کا اصل مقام اس کے شوہر کا گھرہوتاہے۔ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میں خود کو خوش قسمت تصور کرتی
ہوں کہ خدا کی ذات نے مجھے محبت اوراحترام کرنے والا شوہر دیا ۔ محبت اوراحترام کے باہمی تعلق سے ہی میاںبیوی کے رشتے کو مزید مضبوط کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ٹی وی ،ماڈلنگ اورگلوکاری سمیت تمام شعبوں میں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواچکی ہوں۔ شادی کے بعدمیری مصروفیات پہلے سے بڑھ چکی ہیں لیکن میں پھر بھی دونوںمیں توازن رکھنے کی کوشش کرتی ہوں۔ دوسری جانب نامور اداکارہ جاناںملک نے کہا ہے کہ معمول کی زندگی میں سادگی کی قائل ہوں ، انٹرنیٹ اورسوشل میڈیا سے دور رہتی ہوں اور مجھے اچھامیوزک سننا اورادب کی کتابیں پڑھنے کا جنون کی حد تک شوق ہے ۔ ایک انٹرویو میں جاناں ملک نے کہا کہ سوشل میڈیا کا استعمال کرتی ہوں لیکن اگر دوسرے الفاظ میں یہ کہا جائے کہ سوشل میڈیا پر وقت کاضیاع نہیںکرتی تو یہ درست ہوگا۔ میں فضول چیزوں سے دور رہتی ہوں ، اگرمجھے فارغ مل جائے تو اچھا میوزک سنتی ہوں اورکتابیں پڑھتی ہوں،مجھے ادب اورسفرنامے پڑھنے کا جنون کی حد تک شوق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی صحت کا بہت خیال رکھتی ہوں اوراسی تناظر میں واک کرنااورجم جانامیرا بہترین مشغلہ اور معمول ہے ۔