پیر‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2026 

شاہی حیثیت سے دستبرداری کے بعد میگھن مارکل کی شوبز میں واپسی

datetime 13  جنوری‬‮  2020 |

لندن (این این آئی)میگھن مارکل نے ڈزنی کمپنی کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کرلیے ۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق میگھن مارکل نے ڈزنی کمپنی کے ساتھ کچھ پروجیکٹس کے لیے وائس اوورز کرنے کا معاہدہ کرلیا ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ میگھن ان پروجیکٹس میں

اداکاری تو نہیں کریں گی البتہ وہ کچھ کرداروں کے لیے وائس اوورز ضرور کریں گی۔ان پروجیکٹس سے ملنے والا معاوضہ ایلیفینٹس ودآئوٹ بارڈرز نامی فلاحی تنظیم کو دیا جائے گا۔البتہ یہ بھی قیاس آرائیاں ہیں کہ میگھن اور ہیری مستقبل میں اس ہی طرح اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے کام کریں گے۔یہ بھی رپورٹس سامنے آئیں کہ شاہی حیثیت سے دستبرداری کے اعلان سے قبل بھی میگھن ڈزنی کے کچھ پروجیکٹس کے لیے وائس اوورز کرچکی ہیں یہی وجہ تھی کہ شاہی خاندان کے افراد کرسمس کے موقع پر ان سے اور ہیری سے ناراض ہوگئے تھے۔رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کے میگھن مارکل اداکاری کے علاوہ فیشن انڈسٹری سے بھی کافی جڑی ہوئی ہیں اور کئی بڑے بڑے برینڈز میگھن مارکل کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…