اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

ارمیلا ماٹونڈکر نے کانگریس سے استعفیٰ کیوں دیا؟ وجہ سامنے آگئی

datetime 11  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بھارتی اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر نے کانگریس سے استعفیٰ دے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق نامور بالی ووڈ اداکارہ اور سیاستدان ارمیلا ماٹونڈکر نے تقریباً 6 ماہ قبل ہی بھارتی سیاسی پارٹی کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی لیکن اب انہوں نے کانگریس چیف سونیا گاندھی کو ایک خط لکھا جس میں انہوں نے پارٹی سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا۔اپنے خط میں ارمیلا ماٹونڈکر نے لکھا کہ ’میں بطور پارٹی رکن اور کانگریس کی دیگر تمام پارٹی عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتی ہوں، میں پارٹی کی شکرگزار ہوں جس نے مجھے شمولیت کا موقع دیا۔بعد ازاں ارمیلا نے پارٹی سے

استعفیٰ دینے پر ایک پریس ریلیز بھی جاری کی جس میں انہوں نے کہا کہ یہ بات یقینی ہے کہ ممبئی کانگریس کے اہم کارکنان کسی کام کے نہیں رہے یا پھر وہ پارٹی میں بہتری کی جانب تبدیلی لانے کے لیے پرعزم نہیں ہیں جب کہ میری سیاسی اور سماجی حساسیت پارٹی میں بڑے ہدف پر کام کرنے کے بجائے ذاتی مفاد کے لیے کام کرنے سے انکاری ہے۔ارمیلا ماٹونڈکر کا کہنا تھا کہ میں اپنی سوچ اور نظریات کے ساتھ آج بھی کھڑی ہوں اور لوگوں کی بہتری کے لیے اپنی صلاحیت کے مطابق ایمانداری سے کام کرتی رہوں گی، میں ان تمام لوگوں کی شکرگزار ہوں جنہوں نے میرے سیاسی سفر میں ساتھ دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…