والدہ کا گھر چھوڑنے کی خبروں پر سارہ علی خان نے خاموشی توڑ دی

  ہفتہ‬‮ 23 فروری‬‮ 2019  |  11:05
ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے والدہ امریتا سنگھ کا گھر چھوڑ کر سوشانتھ سنگھ راجپوت کے گھر رہنے پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہاہے کہ میرے کہیں اور منتقل ہونے سے متعلق باتیں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں، میں اپنی والدہ کے ساتھ ہی ہوں، انہی کے ساتھ رہنا پسند کرتی ہوں اور ہمیشہ اْن کا دماغ کھاتی رہوںگی۔ سارہ سے ان کے سامان کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا میں یہ سامان ہر جگہ لے کر جاتی ہوں۔چند روز قبل سوشل میڈیا پر سارہ علی خان کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں اپنا سامان کار میں منتقل کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو کے بعد خبریں گردش کرنے لگیں تھیں کہ سارہ خان والدہ کا گھر چھوڑ کر بالی ووڈ اداکار سوشانتھ سنگھ راجپوت کے ساتھ رہنے لگی ہیں۔

موضوعات:

loading...