فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے تنقید نہیں، ساتھ دینے کی ضرورت ہے : ریشم

10  فروری‬‮  2019

لاہور(این این آئی )اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ ایک دوسرے پر تنقیدکرنے کے بجائے اس وقت مل کربہتری اور ترقی کے لیے کام کرنا چاہیے۔ ریشم نے کہا کہ اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری میں نوجوان نسل نے قدم رکھ دیا ہے۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ فلم میکرز، ڈائریکٹراور فنکاروں نے

جس تیزی کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کے اظہارکا سلسلہ شروع کیا ہے، اس پرجہاں فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے خوشی کا اظہارکرتے ہیں، وہیں بہت سے لوگ ان کے کام میں خامیاں تلاش کرتے رہتے ہیں۔ ایسے میں کوئی موجودہ دورمیں بننے والی فلموں کو بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی کا ذریعہ قراردے رہا ہے توکوئی ان فلموں کی کہانی، میوزک اور پکچرائزیشن کوکڑی تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے۔نجی ٹی وی پر گفتگوکرتے ہوئے اداکارہ ریشم نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ ہم سب کو ایک دوسرے پر تنقیدکرنے کے بجائے اس وقت مل کربہتری اور ترقی کے لیے کام کرنا چاہیے۔ ایک دوسرے کی سپورٹ سے بہترنتائج سامنے آئیں گے۔ اگریہ سلسلہ بند نہ ہوا توپھربحرانی صورتحال کا سامنا نوجوانوں کو بھی کرنا پڑ سکتا ہے، جو کہ پاکستانی فلم اورسینماانڈسٹری کے لیے ٹھیک نہیں ہوگا۔ اس وقت ضرورت اچھی اور معیاری فلموں کی ہے، جس کی بدولت ہم پاکستان بھر میں ہی نہیں بلکہ انٹرنیشنل مارکیٹ تک پہنچ سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…