امریکی خام تیل کی قیمت 20سال کی کم ترین سطح پر آگئی

20  اپریل‬‮  2020

واشنگٹن(این این آئی)کورونا وائرس کی وجہ سے مانگ میں کمی اور اسٹوریج بڑھنے کی وجہ سے امریکی خام تیل کی قیمت 15 ڈالر فی بیرل تک آگئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹ آئی)، امریکی بینچ مارک دن کے آغاز پر ایشیائی مارکیٹ میں 19 فیصد تک کم ہوکر 14.73 ڈالر فی بیرل پر آگیا تھا جس کے بعد مارکیٹ واپس بہتری کی طرف گئی

اور قیمت 15.78ڈالر فی بیرل پہنچ گیا۔انٹرنیشنل بینچ مارک برینٹ میں 4.1 فیصد تک کمی آئی جس کے بعد قیمت 26.93ڈالر فی بیرل ہوگئی تھی تاہم اس میں دوبارہ استحکام آیا اور قیمت 28.11 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔تیل کی قیمتوں میں حالیہ ہفتوں میں دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے عائد لاک ڈان اور سفری پابندیوں کی وجہ سے کمی آئی ہے۔گزشتہ ماہ عالمی تیل پیداواری گروہ(اوپیک)کے اہم رکن سعودی عرب کی جانب سے نان اوپیک رکن روس کے خلاف قیمت پر جنگ کے آغاز پر تیل کی قیمت تیزی سے نیچے گری تھی۔تاہم رواں ماہ کے آغاز میں ریاض اور ماسکو نے تیل کی پیداوار ایک کروڑ بیرل فی یوم تک کم کرنے پر رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے اس تنازع کو ختم کیا تھا۔تاہم قیمتیں مسلسل کم ہورہی ہیں جس کے بارے میں تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ پیداوار میں یہ کمی وائرس کی وجہ سے مانگ میں بڑے پیمانے پر کمی کے حوالے سے کافی نہیں ہے۔امریکی اینرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے دنیا کی سب سے بڑی معیشت میں خام تیل کی اسٹوریج بڑھ کر ایک کروڑ 92 لاکھ 50 ہزار بیرلز ہوگئی تھی۔‎

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…