سندھ میں آٹے کا بحران، گندم کے نرخ بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

20  جنوری‬‮  2020

کراچی(این این آئی)سندھ میں تیار ہونے والے آٹے کی بلوچستان کے راستے مبینہ طورپر افغانستان اسمگلنگ نے صوبے میں گندم اورآٹے کابحران کھڑا کردیاہے۔ اوپن مارکیٹ میں فی100کلوگرام گندم کی قیمت مزید8تا10روپے کے اضافے سے 6200تا 6500 روپے کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی ہے، ذخیرہ اندوزوں نے گندم کے ذخائرچھپادیے ہیں اور تھوک بیوپاریوں نے گندم کی فروخت نئے

خریداروں کے بجائے صرف اپنے پرانے اور جان پہچان کے حامل مستقل خریداروں تک محدود کردی، اس طرح گذشتہ ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں 100کلوگرام گندم کی قیمت میں مجموعی طورپر 1500 تا 1700 روپے کا اضافہ ہوگیاہے۔جوڑیابازار میں آٹے کے ایک بڑے ڈیلرایچ ایم ندیم اسلام نے بتایاکہ کراچی سے یومیہ 100تا 150آٹے کے ٹرک بلوچستان کے راستے افغانستان اسمگل ہورہے ہیں جس پر آٹے کے تیارکنندگان کو فی بوری200روپے زائد منافع ہوتا ہے لیکن اس اسمگلنگ کی وجہ سے سندھ میں آٹے کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔‎انھوں نے بتایاکہ ذخیرہ اندوزوں نے کراچی اور اندرون سندھ کے خفیہ گوداموں میں گندم کے وسیع ذخائر چھپائے ہوئے ہیں جس کی نشاندہی کے لیے حکومت کی جانب سے انعام کے ساتھ اسکیم کا اعلان کیاجائے تویہ خفیہ ذخائر منظر عام پر آسکتے ہیں۔انھوں نے بتایاکہ فلورملز مالکان بھی گندم کی قلت کاجواز پیش کرکے اپنے ڈیلرزکومحدود پیمانے پر50کلوگرام آٹے کی بوری 2850 تا 2900 روپے کے حساب سے فراہم کررہے ہیں، جو ڈیلرز 10 روپے فی بوری منافع کے ساتھ فروخت کررہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ آٹے کی اسمگلنگ پرقابو پایا جائے اور گندم کے ذخائر نکلوائے جائیں تو صوبے میں آٹے کابحران ختم ہو جائے گا۔سروے کے دوران جوڑیابازار میں آٹا خریدنے والے ایک ریٹیلرشاہد عباس نے آٹے کے موجودہ بحران کا ذمہ دار فلورملز مالکان کو قراردیتے ہوئے کہاکہ وہ سستا آٹے کی تلاش میں متعدد ان فلورملوں پربھی گیاجہاں 10کلوگرام آٹے کی بوری کی قیمت430روپے کے بینرز آویزاں ہیں ان ملوں کے پاس آٹے کے بیگوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہیں لیکن وہ آویزاں قیمت پر آٹافروخت کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں جبکہ جوڑیابازار میں 50 کلو گرام آٹے کی

بوری 2900روپے تا3000روپے میں دستیاب ہے لہذا ایک ریٹیلر58تا60روپے فی کلوگرام آٹا تھوک میں خریدکر کس طرح کم قیمت پر فروخت کرسکے گا، لامحالہ ریٹیلر10روپے کا منافع لگاکر 68تا70روپے فی کلو گرام کے حساب فروخت کرے گا۔کم قیمت پرآٹا خریدنے کی کوشش میں جوڑیا بازار آنے والے ایک عام شہری محمد زاہد نے کہاکہ عوام پہلے ہی بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سامنے بے بس ہوچکے ہیں لیکن اب آٹے کی قیمت میں اضافے نے تو ہوش ہی اڑادیے ہیں، جوڑیابازار میں سستا آٹاخریدنے کیلیے آئے لیکن یہاں بھی آٹا70روپے کلو مل رہا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…