منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

خواتین کے حوالے سے اصلاحات میں کونسا اسلامی ملک نمبر ون بن گیا ؟ ورلڈ بینک نے رپورٹ جاری کر دی

datetime 17  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)ورلڈ بینک کی طرف سے جاری کردہ ویمن، بزنس اینڈ دی لاء2020 رپورٹ میں 190 ممالک کا جائزہ لینے کے بعد اس امر کی تصدیق کی گئی ہے کہ اصلاحات پر عمل درامد اور مجموعی بہتری لانے کے حوالے سے سعودی عرب سرفہرست ممالک میں ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق عالمی بینک کی رپورٹ میں کہاگیاکہ سعودی عرب نے کْل (100) میں سے 70.6 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔

اصلاحات کے حوالے سے سعودی عرب خلیجی ممالک میں پہلے جب کہ عرب دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔سعودی عرب نے ورلڈ بینک کی رپورٹ میں جانچ کے بنیادی 8 اشاریوں میں سے 6 اشاریوں میں شان دار بہتری ظاہر کی ہے۔ یہ چھ اشاریے نقل و حرکت، کام کی جگہ، شادی، بچوں کی پرورش، پینشن اور کاروباری انتظام ہے۔ اثاثوں اور املاک کے اشاریوں میں مملکت نے اپنی پوزیشن برقرار رکھی۔یہ بڑی کامیابی خواتین سے متعلق نظام میں قانونی اصلاحات کا نتیجہ ہے۔ ان اصلاحات کا مقصد مملکت کی معیشت میں خواتین کے کردار کو مضبوط بنانا اور علاقائی و عالمی سطح پر مملکت کی مسابقت کو بلند کرنا ہے۔رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ مملکت کے ویژن 2030 پروگرام نے مذکورہ اصلاحات پر عمل درآمد میں اپنا کردار ادا کیا۔ ویڑن پروگرام نے ریاست کی ترقی میں خواتین کے کردار کی اہمیت کو باور کرایا ہے۔ پرگرام کے اہداف میں روزگار کی منڈی میں سعودی خواتین کی شرکت کا تناسب 22% سے بڑھا کر 30% تک لے جانا شامل ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…