6 ماہ میں ترسیلات زر کتنی ہوئی؟ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ ترسیلات زر کا ہدف مکمل ہونے کی پیشگوئی کر دی گئی

13  جنوری‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ترسیلات زر 11.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک ترسیلات زر کا حجم 24 ارب ڈالر کے ہدف تک پہنچ جائے گا۔وزارت خزانہ کے مطابق نئے حکومتی اقدامات کے باعث رواں مالی سال کے دوسری ششمائی میں ترسیلات زر میں اضافہ ہو گا وزارت خزانہ کے مطابق گزشتہ 5 سالوں کے اعداد وشمار کے مطابق رمضان اور عید الفطر کے تہوار کی وجہ سے ترسیلات زر کی آمد میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا

وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال کا 24 ارب ڈالر ترسیلات زر کا ہدف آسانی سے عبور ہو جائے کا امکان ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق بیرون ملک پاکستانیوں نے دسمبر 2019ء میں 2.097 ارب ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان بھجوائیں وزارت خزانہ کے مطابق نومبر2019ء کے مہینے میں ترسیلات زر کا حجم 1.819 ارب ڈالر رہا تھا۔وزارت خزانہ کے مطابق پاکستانی کے خلیجی ریاستوں کے ساتھ تعلقات میں نمایاں بہتری سے وہاں کے کاروباری طبقے کا پاکستانی افرادی قوت پر اعتماد بڑھا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق ان ممالک میں پاکستانی افرادی قوت کی مانگ اور کھپت میں اضافہ ہوا ہے۔دسمبر2019ء سے بیرون ملک سے ایک سو ڈالر سے زائد اور دو سو ڈالر سے کم ترسیلات زر پاکستان بھجوانے پر اٹھنے والے دس سعودی ریال کے برابر لاگت کے مساوی رقم واپس کی جائے گی۔اسی طرح دو سو ڈالر یا اس سے زائد حجم کی ترسیلات زر کے پاکستان بھجوانے پر بیس سعودی ریال کے برابر اٹھنے والے اخراجات کی واپسی کا سلسلہ جاری رہے گا۔وزارت خزانہ کے مطابق ترسیلات زر میں اضافہ کے لیے حکومتی اقدامات بالخصوص ٹی ٹی چارجز سکیم کے تحت ترسیلات وطن بھجوانے پر اٹھنے والے اخراجات کی واپسی، ادائیگیوں کے نظام میں خاطر خواہ بہتری، سعودی عرب کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے ویزا میں نرمی اور افرادی قوت کی بیرون ملک کھپت میں گذشتہ سال جنوری دسمبر کی382,000 کی تعداد کی نسبت امسال625,000 تک اضافہ سے ترسیلات زر کی پاکستان آمد میں آنے والے مہینوں میں مزید اضافہ ہو گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…