پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب آگیا روپیہ مستحکم ، ڈالر کی قیمت کو ریورس گیئر، زبردست کمی

4  دسمبر‬‮  2019

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو اتار چڑھاوٗ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد تیزی کا رجحان غالب آگیاجس سے کے ایس ای100انڈیکس40ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی اور انڈیکس 481.79پوائنٹس کے اضافے سے 40270.52پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ73.31فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 82

ارب 33کروڑ43لاکھ روپے بڑھ گئے تاہم کاروباری حجم منگل کی نسبت12.41فیصد کم رہا۔گزشتہ روز کاروباری کا آغازمنی زون میں ہوا جس کے سبب ٹریڈنگ کے ابتدائی اورقات میں کے ایس ای100انڈیکس 39664.26پوائنٹس کی نچلی سطح پرآ گیا تاہم بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے معاشی صورتحال میں استحکام آنے کے پیش نظر منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری شروع کردی جس سے مارکیٹ مثبت زون میں داخل ہوئی اور ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 40ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے40307پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا بعد میں پرافٹ ٹیکنگ کے سبب مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کے اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس481.79پوائنٹس کے اضافے سے 40270.52پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس195.46پوائنٹس کے اضافے سے18399.67پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس315.80پوائنٹس کے اضافے سے28434.53پوائنٹس ہو گیا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر401کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے294کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،87میں کمی اور20کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں82ارب 33کروڑ43لاکھ روپے کا

اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم بڑھ کر76کھرب65ارب 27کروڑ11لاکھ روپے ہو گیا ۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے باٹا پاک کے بھاومیں101.02روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکی حصص قیمت 2149.49روپے ہو گئی اسی طرح 100روپے کے اضافے سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت 7ہزارروپے پر جا پہنچی تاہم آئی لینڈ ٹیکسٹائیل اورنیسلے

پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب 73.80روپے اور64.50روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میںآئی لینڈ ٹیکسٹائیل کے حصص کی قیمت گھٹ کر1412روپے اورنیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت کم ہو کر6750روپے پر آ گئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے یونٹی فوڈز ،لوٹی کیمکل ،کے الیکٹرک ،،فوجی فوڈز،میپل لیف ،ٹی آر جی پاکستان ،پاک الیکٹران ،بینک اسلامی ،نیمر ری سنز اور ڈی جی خان سیمنٹ کے حصص سرفہرست رہے ۔جبکہانٹر بینک میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں

امریکی ڈالر کی قدر میں مزید8 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 20پیسے کمی آگئی ۔دیگر کرنسیوں میںیورو اور برطانوی پاونڈ قدر میں اضافہ جب کہ سعودی ریال اور یو اے ای درہم کی قدر میں کمی ریکارڈکی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں مزید8پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں

امریکی ڈالر کی قیمت خرید 155.18روپے سے گھٹ کر155.10روپے اورقیمت فروخت155.28روپے سے گھٹ کر155.20روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قدر میں 20پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید155.20روپے سے گھٹ کر155روپے اور قیمت فروخت155.40روپے سے گھٹ کر155.20روپے ہوگئی ۔دیگر کرنسیوں میںیوروکی قیمت خرید60پیسے کے

اضافے سے170.20روپے سے بڑھ کر170.80روپے اورقیمت فروخت171.70روپے سے بڑھ کر172روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سے200.50روپے سے بڑھ کر201روپے اورقیمت فروخت202روپے سے بڑھ کر202.50روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید41.20روپے سے گھٹ کر41.10روپے اورقیمت فروخت41.50روپے سے گھٹ کر41.35روپے ہوگئی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.20روپے سے گھٹ کر42.10روپے اورقیمت فروخت 42.50روپے سے گھٹ کر42.35روپے ہوگئی۔ چینی یوآن کی قیمت خرید22روپے اور قیمت فروخت22.90روپے سے بڑھ کر23روپے ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…