اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ’پی آئی اے‘ کو ڈیفالٹر سیگمنٹ میں ڈال دیا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کو ڈیفالٹر سیگمنٹ میں ڈال دیا۔ قومی ایئر لائن کو 31 دسمبر 2017 کو اختتام پذیر ہونے والے سال میں سالانہ اجلاس نہ بلانے اور اکاؤنٹس کا سالانہ آڈٹ جمع نہ کروانے پر ڈیفالٹر سیگمنٹ میں ڈالا گیا ہے۔ پی ایس ایکس کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق اگر کوئی کمپنی سالانہ اجلاس نہ بلائے یا مالی سال کے لیے سالانہ اکاؤنٹس

آڈٹ جمع نہ کروائے تو اسے ڈیفالٹر سیگمنٹ میں ڈال دیا جاتا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق پی آئی اے کو پی ایس ایکس ریگولیشنز کی دفعات 5.11.1 (سی) اور (ڈی) کے تحت 10 اکتوبر 2018 کو ڈیفالٹر سیگمنٹ میں ڈالا گیا۔ مذکورہ حکم نامے کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں پی آئی اے کے حصص کی خرید و فروخت آج سے معطل ہوگئی ہے جو 90 دن تک معطل ہی رہے گی۔ واضح رہے کہ قومی ایئر لائن نے 2 سال سے سالانہ اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع نہیں کروائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…