سونا سستا، موٹرسائیکل اور گاڑیاں مہنگی ہوگئیں

31  جولائی  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈالر کے مقابلے میں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی بہتر ہوتی ہوئی قدر کی وجہ سے ایک تولہ اور 10 گرام سونا بالترتیب ایک ہزار 8 سو 50 اور ایک ہزار 5 سو 86 روپے سستا ہوگیا جبکہ دوسری جانب سے موٹر سائیکلوں اور کاروں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ بائیک ساز کمپنی ایلٹس ہُنڈا نے اپنے مجاز ڈیلرز کو آگاہ کیا ہے کہ ان کی موٹر سائیکل کی قیمتوں میں

600 روپے سے 5 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔ ہُنڈا کی سی بی 150 کی نئی قیمت ایک لاکھ 67 ہزار روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 72 ہزار روپے ہوگئی، جبکہ سی ڈی 70 کی قیمت 64 ہزار 9 سو سے بڑھ کر 65 ہزار 5 سو ہوگئی ہے۔ اسی طرح ایٹلس ہُنڈا کی 100 سی سی موٹر بائیک کی نئی قیمت 89 ہزار 9 سو سے بڑھ کر 90 ہزار 9 سو جبکہ سی جی 125 کی نئی قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 9 سو سے بڑھ کر ایک لاکھ 10 ہزار 9 سو ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ ایٹلس ہُنڈا کی جانب سے روں برس تیسری مرتبہ اپنی موٹر بائیکس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ موٹرسائیکل کی قیمتوں میں اضافہ یاد رہے کہ اس سے قبل بائیک ساز کمپنی نے جنوری میں 5 سو سے ایک ہزار روپے جبکہ اپریل میں 5 سو سے 3 ہزار روپے قیمت میں اضافہ کیا تھا۔ روپے کی گرتی ہوئی قدر اور مہنگے ہوتے مٹیریل کی وجہ سے چینی کمپنیوں سمیت سپر پاور بائیک بنانے والی این اے آٹو انڈسٹریز نے بھی اپنی بائیکس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔ این اے آٹو انڈسٹریز نے اپنی بائیکس کی قیمتوں میں ایک ہزار روپے جبکہ چینی کمپنیوں نے قیمتوں میں ایک ہزار سے 4 ہزار روپے تک اضافہ کردیا تھا۔ یونیک موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی ڈی ایک موٹرز لمیٹڈ نے 70 سے 125 سی سی موٹر بائیکس کی قیمت میں ایک ہزار روپے سے 2 ہزار روپے اضافہ کردیا، ان تمام اضافی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔

دوسری جانب کار بنانے والی کمپنیوں نے بھی ایک فیصد اضافی درآمدات ڈیوٹی اور روپی کی گرتی ہوئی قدر کو دیکھتے ہوئے پہلے ہی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔ رواں برس جولائی میں ایٹلس ہُنڈا کارز پاکستان نے اپنی مختلف ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمت میں 30 ہزار سے ایک لاکھ روپے اضافے کا اعلان کیا تھا، جبکہ اس سے قبل کمپنی نے جنوری میں 50 سے 60 ہزار روپے اور مارچ میں 20 سے ایک لاکھ روپے پہلے ہی اضافہ کردیا تھا۔ اس کے علاوہ انڈس موٹرز کمپنی نے بھی

رواں برس تین مرتبہ قیمتوں میں اضافہ کرچکی ہے۔دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی نہ ہونے کے باوجود ایک تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت بالترتیب ایک ہزار 8 سو 50 اور ایک ہزار 5 سو 86 روپے کم ہوگئی ہے۔ اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں روپے کی بہتر ہوتی قدر کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی 21 جولائی سے بدستور جاری ہے۔ 21 جولائی سے اب تک ایک تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 5 ہزار 5 سو 50 روپے اور 4 ہزار 7 سو 58 روپے کمی ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…