سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  منگل‬‮ 14 مارچ‬‮ 2017  |  23:28

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لندن میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ دیکھی گئی ۔سنگاپور میں اسپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.4 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1196.21 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔جبکہ نیویارک میں اسپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں.0.5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں

سونے کی قیمت میں کمی کے پاکستانی مارکیٹ پربھی اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ سات روزمیں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800روپے کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 50 ہزار 850 روپے سے کم ہو کر 50 ہزار 50 روپے ہوگئی ۔ دس گرام سونے کی قیمت43 ہزار 585 روپے سے کم ہو کر 42 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے ۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

بیوپار

شکاگو کینڈی کا راز بہت دنوں بعد کھلا اور ہم یہ راز جان کر حیران رہ گئے‘ وہ روز بیسیوں مرتبہ کینڈی کا ذکر کرتا تھا‘ ایک ہاتھ سینے پر رکھتا تھا‘ سر تھوڑا ساآگے جھکاتا تھا اورمنہ ہی منہ کچھ بدبدا کر کہتا تھا ’’ میں شکاگو کینڈی کا شکریہ ادا کر رہا ہوں‘ وہ نہ ہوتی تومجھے آج ....مزید پڑھئے‎