کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پیڑول کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں گردش کرتے ہی سی این جی مالکان مافیا بن گئے۔پہلے ہی جھٹکے میں سی این جی کی قیمت ساڑھے تین روپے فی کلو تک بڑھادی گئی۔
ایک نجی ٹی وی کے مطابق ڈی ریگولیشن کے بعد سندھ میں سی این جی پمپس مالکان نے کارٹیل بنالیا، کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی کی قیمت ڈھائی سے ساڑھے تین روپےاضافے کے بعد 70 تا 71 روپے کلو ہوگئی ہے۔
سندھ میں سی این جی قیمت بڑھنے پر عوام نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔واضح رہے کہ ڈی ریگولیشن کے بعد سندھ میں سی این جی پمپس مالکان کو قیمت مقرر کرنے کی اجازت ہے ۔
موضوعات:پیٹرو ل سی این جی قیمت
زیرو پوائنٹ

بیوپارشکاگو کینڈی کا راز بہت دنوں بعد کھلا اور ہم یہ راز جان کر حیران رہ گئے‘ وہ روز بیسیوں مرتبہ کینڈی کا ذکر کرتا تھا‘ ایک ہاتھ سینے پر رکھتا تھا‘ سر تھوڑا ساآگے جھکاتا تھا اورمنہ ہی منہ کچھ بدبدا کر کہتا تھا ’’ میں شکاگو کینڈی کا شکریہ ادا کر رہا ہوں‘ وہ نہ ہوتی تومجھے آج ....مزید پڑھئے
شکاگو کینڈی کا راز بہت دنوں بعد کھلا اور ہم یہ راز جان کر حیران رہ گئے‘ وہ روز بیسیوں مرتبہ کینڈی کا ذکر کرتا تھا‘ ایک ہاتھ سینے پر رکھتا تھا‘ سر تھوڑا ساآگے جھکاتا تھا اورمنہ ہی منہ کچھ بدبدا کر کہتا تھا ’’ میں شکاگو کینڈی کا شکریہ ادا کر رہا ہوں‘ وہ نہ ہوتی تومجھے آج ....مزید پڑھئے