پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

بالی وڈ کا پٹھان سنیما گھروں میں چھاگیا، پہلے دن کے بزنس نے بالی ووڈ میں نئی تاریخ رقم کر دی

datetime 26  جنوری‬‮  2023

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان، اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم کی فلم پٹھان نے پہلے ہی روز باکس آفس پر کمائی کا نیا ریکارڈ قائم کر کے بڑی بڑی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ہندؤ انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے باعث کئی ماہ تک تنازعات کا شکار رہنے والی فلم پٹھان بھارت بھر میں

سنیما گھروں کی زینت بنی۔شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی فلم نے ریلیز کے پہلے ہی روز باکس آفس پر 55کروڑ سے زائد کا کاروبار کر کے بالی وڈ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔پٹھان سے قبل بالی ووڈ میں ریلیز کے پہلے روز سب سے زیادہ کمائی کرنیوالی فلم کے جی ایف تھی جس نے 53کروڑ 95لاکھ کا بزنس کیا تھا لیکن پٹھان نے پہلے روز مجموعی طور پر 57کروڑ روپے کمائے جس میں سے 55کروڑ باکس آفس اور 2کروڑ روپے ڈبنگ کے ذریعے کمائے گئے۔سی ای او یش راج فلم اکشے ودھانی نے اس حوالے سے کہا کہ یہ بھارتی سنیما کی تاریخ کا یادگار دن ہے، فلم بینوں اور ناقدین کا پٹھان دیکھنے میں دلچسپی لینا بہت ہی متاثر کن ہے، ورکنگ ڈے میں باکس آفس پر اتنا بڑا بزنس کرنا ثابت کرتا ہے کہ اب بھی ایسی فلمیں موجود ہیں جو شائقین کو اس طرح محظوظ کر سکتی ہیں جیسے پہلے کسی نے نہیں کیا۔ شاہ رخ خان، اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم کی فلم پٹھان نے پہلے ہی روز باکس آفس پر کمائی کا نیا ریکارڈ قائم کر کے بڑی بڑی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…