شادی کی تقریب میں فائرنگ ،دلہن اور دلہا کا چھوٹا بھائی جاں بحق

28  جولائی  2022

کراچی(این این آئی)لیاقت آباد بندھانی کالونی میں قبا مسجد کے قریب بہن کی شادی اور بھائی کے ولیمے کی تقریب میں چھوٹے بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ دوسرے شادی ہال میں آئے ہوئے ریوو گاڑی میں سوار ایک باراتی نے کی۔ اس موقع پر لوگوں نے باراتیوں کو دلہا سمیت پکڑ لیا جب کہ دلہا نے اپنے بیان میں اعتراف

کیا ہے کہ فائرنگ ان ہی کے باراتی نے کی ہے ۔ مقتول کی لاش کو عباسی شہید اسپتال لایا گیا، جہاں اس کی شناخت 22 سالہ محمد حماد ولد محمد ابراہیم کے نام سے کی گئی ۔مقتول کے عزیز و اقارب کے مطابق بندھانی کالونی کے رہائشی انٹر کے طالب علم حماد کے والد رکشا چلانے کا کام کرتے ہیں۔ مقتول تعلیم حاصل کرنے کے علاوہ پارٹ ٹائم ملازمت بھی کرتا تھا۔ مقتول کی 3 بہنیں ہیں جبکہ وہ 7 بھائیوں میں چوتھے نمبر پر تھا ۔عینی شاہدین کے مطابق گزشتہ شب تقریبا ساڑھے بارہ بجے باراتی کھانا کھانے میں مصروف تھے کہ قریب واقع شادی لان کے سامنے کسی بچے کی لڑائی کے دوران سیاہ رنگ کی ریوو گاڑی نمبر KZ-8707 کے سوار شخص نے گاڑی سے اتر کر اسٹریٹ فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 گولیاں حماد کے سینے میں جا لگیں جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔فائرنگ کی آواز سن کر دلہا لان کی طرف بھاگا تو حماد کے رشتے داروں اور دوستوں نے اسے پکڑ لیا جبکہ فائرنگ کرنے والا شخص دوبارہ اپنی سیاہ رنگ کی گاڑی میں بیٹھ کر ہوائی فائرنگ کرتا ہوا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔علاقہ مکینوں اور مقتول کے رشتے داروں نے شادی کی تقریب میں آنے والے باراتیوں کو روک لیا جبکہ دولہا کو زود کوب بھی کیا، جس نے اپنا نام دانش ولد بشیر جبکہ فائرنگ کرنے والے شخص کے بارے میں بتایا کہ اس کا نام ذیشان ولد رمضان ہے اور وہ اس کی شادی کی تقریب میں آیا تھا ۔ پولیس نے مقتول کے ماموں اور دیگر لوگوں کے بیان قلمبند کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…