وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 21 ستمبر کو طلب کرلیا

19  ستمبر‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 21 ستمبر کو طلب کرلیا،کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،وفاقی کابینہ نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخی کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لے گی،وفاقی کابینہ کو افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے

اجلاس کا 20 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ،کابینہ کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے پر بریفنگ دی جائے گی ،وزارت مواصلات کے رولز آف بزنس 1973 میں ترمیم کی منظوری کا معاملہ کابینہ میں پیش ہوگا ،کابینہ ٹریڈنگ کارپوریشن پاکستان کے چیئرمین کی تقرری کی منظوری دے گی،وفاقی کابینہ نادرا کے مالی سال 2021 کے آڈٹ کی منظوری دے گی ،کابینہ ازبکستان کو بزنس ویزا لسٹ میں شامل کرنے کی منظوری دے گی،وفاقی کابینہ مختلف ممالک سے مختلف زبانوں میں فلمیں درآمد کرنے کے ایجنڈا کا جائزہ لے گی ،وفاقی کابینہ جموں کشمیر سٹیٹ پراپرٹی بجٹ کی بھی منظوری دے گی،کابینہ متبادل تنازعاتی قرارداد کا اسلام آباد میں باضابطہ مرکز کھولنے پر غور کرے گی ،وفاقی کابینہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرری کی منظوری دے گی،وفاقی کابینہ مردم شماری کے لیے تجاویز کی منظوری دے گی،وفاقی کابینہ ریلوے بورڈ کے ممبران کی تعیناتی کی بھی منظوری دے گی ،وفاقی کابینہ نجکاری کمیٹی اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…