وائرس کی ویکسین دریافت ہونے تک لڑائی جاری رہے گی،ایرانی صدر کا اعلان

30  مارچ‬‮  2020

تہران (این این آئی )ایران کے صدر حسن روحانی نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اٹھائے گئے اقدامات کا دورانیہ طویل ہوسکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ہمیں اس وقت تک وائرس کے خلاف نبرد آزما رہنا پڑے گا جب تک اس کا علاج اور ویکسین دریافت نہیں ہوجاتی، کچھ صوبوں میں وبا کی شدت کم ہونا شروع ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں کورونا کا پہلا کیس 19 فروری کو سامنے آیا تھا جو اب تک 2900 سے زائد زندگیاں لے گیا ہے جبکہ 48 ہزار افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ایران نے تین روز پہلے شہروں کے درمیان آمد و رفت معطل کی، ایران میں باضابطہ طور پر فی الحال کسی لاک ڈاون کا اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم حکومت کی جانب سے شہریوں کو مسلسل گھروں میں رہنے کی تلقین کی جارہی ہے۔جن نئے افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ان میں سابق صدر محمد خاتمی کے بھائی رضا خاتمی بھی شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…