یا اللہ رحم! اسلام آباد، پنجاب سمیت بالائی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے جانتے ہیں شدت کتنی زیادہ تھی ؟

8  اگست‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پنجاب اور پاکستان کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیئے گئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندو کش تھا اور اس کی گہرائی 226 کلومیٹر تھی ۔

جبکہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے صوبہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے بالائی علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ خیبرپختونخوا کے جن علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ان میں مروت، بنوں، مردان اور ہنگو، مالاکنڈ، کوہاٹ، شمالی وزیرستان اور اطراف کے علاقے شامل ہیں۔دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاوہ پنجاب میں راولپنڈی اور لاہور، سرگودھا، سیالکوٹ، جھنگ، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گردونوح کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ رواں سال 5 فروری کو پاکستان کے شمالی علاقہ جات، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے اور زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی تھی۔یہ پاکستان میں گزشتہ 4 روز میں آنے والا دوسرا زلزلہ تھا، اس سے قبل 2 فروری کو بھی ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے. جس کا مرکز افغانستان میں ہندوکش تھا اور گہرائی 208 کلومیٹر جبکہ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5.8 تھی۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…