پیراگون ہائوسنگ سکینڈل ،خواجہ برادران کی مشکلات کم نہ ہوسکیں،احتساب عدالت نے بڑا فیصلہ سنادیا

2  مئی‬‮  2019

لاہور(سی پی پی )پیراگون ہائوسنگ سکینڈل میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کر دی گئی۔لاہور کی احتساب عدالت میں مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیرا گون ہائوسنگ سوسائٹی کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے خواجہ برادران کے ریمانڈ میں مزید 14 دن کی توسیع کرتے ہوئے انہیں 16 مئی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ خواجہ برادران سے اظہار یکجہتی کے لیے لیگی کارکنان کی بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود تھی اور خواجہ برادران کی رہائی کے لیے نعرے لگا رہے تھے۔ خواجہ برادران کی حمایت میں آئے لیگی کارکنان نے حکومت کے خلاف بھی احتجاج کیا۔ خواجہ برادران کی عدالت میں پیشی کے موقع پر عدالت کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جب کہ عدلت کے اطراف پولیس کی اضافی نفری تعینات تھی۔ کیس کی سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں کسی بھی غیر متعلقہ شخص کے داخلے کی اجازت نہیں تھی۔ مسلم لیگی رہنما خواجہ سلمان رفیق قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد میں موجود ہیں جس کی وجہ سے انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ خواجہ برادران پیراگون ہائوسنگ اسکینڈل میں گرفتار ہیں اور ان پر پیراگون ہائوسنگ اسکینڈل سمیت تین مقدمات درج ہیں۔لیگی رہنما سلمان رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم پہلے بھی کہتے تھے کہ سونامی تباہی کا نام ہے، بدقسمتی سے پاکستان پر منحوس حکمران آ کر بیٹھ گئے، موجودہ حکمرانوں کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہو چکی ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…