لندن میں مقیم ضعیف خاتون نے آخری سانسیں لیتے وقت اسلام قبول کرلیا،ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

11  فروری‬‮  2019

لندن (آن لائن)ہم اکثر ہی کئی لوگوں کے اسلام قبول کرنے اور دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی خبریں سنتے ہیں لیکن حال ہی میں لندن میں مقیم ایک ضعیف عمر خاتون کے اپنی زندگی کے آخری لمحات میں اسلام قبول کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔ اس ویڈیو میں خاتون کو اپنی زندگی کی آخری سانسیں لیتے اور اسلام قبول کرتے دیکھا گیا۔

اس ویڈیو کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے علاوہ دیگر سائٹس پر بھی زیادہ سے زیادہ شئیر کیا گیا۔ اس ویڈیو میں خاتون کو کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کرتے اور کلمے کا ترجمہ پڑھتے ہوئے بھی سنا گیا۔فیس بک پر جاری پوسٹ کے مطابق ضعیف عمر خاتون اسپتال میں زیر علاج تھیں اور انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں مدد کے لیے پکار رہی تھیں۔ویڈیو بنانے وسالے شخص نے بتایا کہ میں جیسے ہی ان کے پاس گیا انہوں نے مجھ سے کہا کہ میں اسلام قبول کرنا چاہتی ہوں ، کیا تم میری مدد کر سکتے ہو ؟ جس کے بعد ویڈیو بنانے والے شخص نے ضعیف خاتون کو کلمہ پڑھا کر انہیں اسلام قبول کروایا جس کے بعد وہ پر سکون انداز میں ابدی نیند سو گئیں۔پوسٹ کے آخر میں یہ بھی تحریر تھاکہ جب اللہ تعالی کسی شخص کو رہنمائی عطا کرنے کا دعوی کرتے ہیں تو کوئی بھی اس شخص کو بھٹکا نہیں سکتا۔ اس پوسٹ کے مطابق ضعیف خاتون اسلام قبول کرنے کے فوری بعد ہی خالق حقیقی سے جا ملیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا اور اسے زیادہ سے زیادہ شئیر کیا گیا۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں بلا شبہ اسلام ہی سچا مذہب اور دین حق ہے۔ تاقیامت کئی لوگ دائرہ اسلام میں داخل ہوتے رہیں گے



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…