پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

کالا باغ ڈیم سمیت نئے ڈیموں کی تعمیر،سندھ حکومت نے باضابطہ موقف کا اعلان کردیا،بڑی پیش رفت

datetime 30  ستمبر‬‮  2018

کراچی (این این آئی) صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ ہم خزانے پر بلاوجہ بوجھ ڈالنا نہیں چاہتے،کالا باغ ڈیم کے علاوہ کسی ڈیم کی مخالفت نہیں کریں گے،جہانگیر ترین کے اکاؤنٹس سے متعلق جے آئی ٹی بنانی چاہیے اربوں روپے عام آدمی کے اکاؤنٹ سے متعلق صوبائی حکومت مکمل تحقیقات کرے گی۔ سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کو کسی صورت بننے نہیں دیں گے،

ان کا کہنا تھا کہ ہم خزانے پر بلاوجہ بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف صرف دعوے ہی کرتی ہے،عمران خان نے کہا کہ وہ قرض نہیں لیں گے،عمران خان کو چڑیل لگنے والی آئی ایم ایف آج بھلی لگ رہی ہے۔ ناصرشاہ کا کہنا تھا کہ اربوں روپے عام آدمی کے اکاؤنٹ سے متعلق صوبائی حکومت مکمل تحقیقات کرے گی۔ایف آئی اے کوبھی چاہیئے کہ وہ اس متعلق مکمل تحقیقات کرے۔ اکاؤنٹ اولڈر کو پتہ تک نہیں ان کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جہانگیر ترین کے اکاؤنٹس سے متعلق چیف جسٹس نے ذکر کیا تھا،جہانگیر ترین کے اکاؤنٹس سے متعلق جے آئی ٹی بننی چاہیئے۔جو نااہل ترین ہیں وہ اہم ترین بن کر حکومتی کام کر رہے ہیں،پیپلزپارٹی آج بھی چیلنجز کاسامناکررہی ہے۔صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ گرین لائن کا کام مکمل نہ ہونے کی وجہ سے بسیں نہیں لائی گئیں۔چھ سو بسیں کچھ ماہ بعد کراچی کی سڑکوں پر نظر آئیں گی۔ہم نے وقت سے پہلے بسیں نہ لاکر دیگر صوبوں کے برعکس اپنی سبسڈی بچائی ہے۔  صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ ہم خزانے پر بلاوجہ بوجھ ڈالنا نہیں چاہتے،کالا باغ ڈیم کے علاوہ کسی ڈیم کی مخالفت نہیں کریں گے،جہانگیر ترین کے اکاؤنٹس سے متعلق جے آئی ٹی بنانی چاہیے اربوں روپے عام آدمی کے اکاؤنٹ سے متعلق صوبائی حکومت مکمل تحقیقات کرے گی۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…