الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 8 اور صوبائی اسمبلیوں کی 5 نشستیں خالی قرار دے دیں،تفصیلات جاری

13  اگست‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں حلف برداری کے بعد اراکین کی جانب سے چھوڑی جانے والی نشستیں خالی قرار دے دیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق این اے 35 بنوں، این اے 53 اسلام آباد، این اے 63 راولپنڈی، این اے 65 چکوال، این اے 69 گجرات، این اے 124 لاہور، این اے 131 لاہور اور این اے 243 کراچی خالی قرار دے دی گئی ہیں۔ای سی پی کے مطابق غلام سرور نے این اے 59 سے حلف اٹھایا اور این اے 63 سے استعفیٰ دیا۔پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کی

نشست پی پی 30 اپنے پاس رکھی اور قومی اسمبلی کی نشستوں این اے 65 اور 69 سے استعفیٰ دیا۔این اے 124 سے حمزہ شہباز مستعفی ہو گئے اور عمران خان نے این اے 35، 53، 131 اور 243 سے استعفیٰ دے دیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی کی نشستوں پی پی 164 اور پی پی 165 سے استعفیٰ دیا۔علی امین گنڈا پور پی کے 97 سے مستعفی ہوئے ٗ امیر حیدر ہوتی پی کے 53 سے مستعفی ہوئے۔سابق وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک پی کے 61 اور پی کے 64 سے مستعفی ہو گئے۔



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…