پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات،اہم معاملات پر بریفنگ

datetime 5  اگست‬‮  2018

نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ان کی رہائش گاہ بنی گالا میں ملاقات کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کے درمیان عالمی امور اور عالمی سطح پر پاکستان کے کردار پر بات چیت ہوئی۔یاد رہے کہ ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو حکومتِ پاکستان نے فروری 2015 میں اقوامِ متحدہ میں مستقل مندوب تعینات کیا گیا تھا اور انہوں نے اسلام آباد کی جانب سے پہلی خاتوں مندوب ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔ڈاکٹر ملیحہ لودھی اس سے قبل 1993 سے 1996 اور 1999 سے 2002 تک امریکا میں پاکستانی سفیر اور 2003 سے 2008 تک برطانیہ میں ہائی کمشنر کے فرائض بھی انجام دے چکی ہیں۔پی ٹی آئی نے 25 جولائی کے عام انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کی جس کے بعد خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ نئی منتخب حکومت سفارتی سطح پر بھی تبدیلیاں عمل لائیگی اور متعدد سفیروں کو واپس بھی بلایا جا سکتا ہے تاہم اس حوالے سے حتمی طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔عمران خان نے 6 اگست کو پارٹی کا اجلاس طلب کیا ہے جہاں متوقع طور پر حکومت سازی کے حوالے سے حتمی فیصلے کیے جائیں گے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ان کی رہائش گاہ بنی گالا میں ملاقات کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کے درمیان عالمی امور اور عالمی سطح پر پاکستان کے کردار پر بات چیت ہوئی۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…