افغانستان ،نامعلوم مسلح افراد نے ایک سکول کو آگ لگا دی، عمارت مکمل تباہ ، دستاویزات اور کتابیں جل گئیں

15  جولائی  2018

کابل (انٹرنیشنل ڈیسک) نامعلوم مسلح افراد نے افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں ایک اسکول کو آگ لگا دی ،جلنے کے بعد سکول کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی، عمارت کے اندر موجودتمام دستاویزات اور کتابیں جل گئیں۔ اتوار کو افغان حکومت کے روز جاری کیے گئے بیان کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ہفتے کی درمیانی شب ضلع بتی کوٹ کے کیپتان بابا مڈل اسکول کو آگ لگا کر جلا دیاہے ۔ جلنے کے بعد سکول کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ عمارت کے اندر موجودتمام دستاویزات

اور کتابیں بھی جل گئیں۔ معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ ا سکول کے طالب علموں کی تعداد آٹھ سو سے زائد ہے ۔ ابھی تک کسی تنظیم نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ، تاہم طالبان اور داعش کے مسلح دستے اس علاقے میں سرگرم ہیں ۔ افغان تعلیمی شعبے کے ایک اہل کار نے کہا کہ اس وقت پچانوے لاکھ افغان بچے ملک بھر کے پندرہ ہزار سکولوں میں زیر تعلیم ہیں جن میں سے لڑکیوں کی تعداد چالیس فیصد ہے ۔ تاہم غربت ، تصادم اور لڑائیوں کی وجہ سے پینتیس لاکھ بچیتعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…