حلف اٹھا کر کہتا ہوں ووٹ نہیں بیچا، سازش کس نے کی جلد بے نقاب کروں گا، تحریک انصاف کے رہنما بے گناہی ثابت کرنے کے لیے خانہ کعبہ جانے کو تیار ہو گئے

19  اپریل‬‮  2018

ہری پور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے سینٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے کے الزام والے ایم پی اے فیصل زمان نے ہری پور پریس کلب میں قرآن پاک پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ووٹ نہیں بیچا ہے پارٹی پالیسی کے مطابق ایوب آفریدی کو ووٹ دیا ہے مگر ایک سازشی ٹولہ نے میرے خلاف ساز ش کی ہے جس کو جلد بے نقاب کروں گا انصاف کے لیے ہر پلیٹ فارم پر جاؤں گااپنے اوپر لگے داغ کو ہر صورت مٹا کر رہوں گا

تین مرتبہ ایم پی اے رہا ہوں اس مرتبہ مقامی ایک سازشی ٹولہ نے ٹکٹ کے حصول کے لیے میرے خلاف بے سازش تیار کی ہے واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اب بھی تحریک انصاف میں ہوں الیکشن میں بھی حصہ لوں گا اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے خانہ کعبہ میں جاکر حلف دینے کو تیار ہوں شوکاز نوٹس کا جواب دوں گا عمران خان سمیت کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر بے گناہی ثابت کروں گا نھوں نے کہا کہ میں اللہ رسول کو حاضرمان کر حلف اٹھاتا ہوں میں نے کسی قسم کی کوئی کرپشن یا پارٹی سے ہٹ کر کسی کو سینٹ کا ووٹ نہی دیاہری پور پی کے 52 سے پی ٹی آئی کے نامزد ایم پی اے فیصل زمان نے ہنگامی پریس کانفرنس کر رہے تھے مجھ پر جو الزام لگا ہے مںں اس کو رد کرتا ہوں میری ایمانداری دیانتداری پر اس طرح کے الزامات انتہاء نامناسب ہیں میراتعلق پہلے بھی پی ٹی آئی کے ساتھ تھامیں الحمدللہ دینے والے خاندان سے تعلق رکھتا ہوں اور میں مسلمان ہونے کی حیثیت سے ہر فورم پر جا کر حلف کرنے کو تیار ہوں یہ الزام مجھ پر سراسر جھوٹ اور بے بنیاد ہے میں شو کاز نوٹس کو ڈٹ کو جواب دوں گا اور ثابت کروں گا کہ ایسے بھونڈے اور غلط الزامات مجھ کو پارٹی سے یا عمران خان کے ویثرن سے دور نہی کر سکتے ہزارہ سے ہی کچھ لوگ پی ٹی آئی میں گھس کر مرکزی قیادت کو دیرینہ ساتھیوں سے گمراہ کر رہے ہیں ان کو جلد بے نقاب کروں گااس موقع پر ان کے ہمراہ ضلع ناظم عادل السلام تحصیل کے صدر اسلم حیات سٹی صدر چوہدری اشفاق صدر پریس کلب زاکر حسین تنولی ملک فیصل اقبال سمیت دیگر پارٹی عہیدران کارکنان بھی بڑی تعدا دمیں موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…