دبئی میں انسان کے متباد ل اسمارٹ پولیس مرکزکا افتتاح کردیاگیا،حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر

14  فروری‬‮  2018

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے عالمی تجارتی اور سیاحتی مرکز دبئی جلد ہی اسمارٹ سٹی کا درجہ حاصل کرنے والا ہے۔ دبئی کی سڑکوں پر روبوٹ ٹریفک پولیس کا آغاز کردیا گیا ہے۔ جلد ہی پوری ٹریفک پولیس اور اس کے دیگر محکموں میں بھی روبوٹ تعینات کر کے مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا جائے گا۔

عرب ٹی وی سے بات چیت میں دبئی پولیس کے اسمارٹ سروسز جنرل ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر خالد ناصر الرزقی نے کہاکہ دبئی میں انسان کے متباد ل اسمارٹ پولیس مرکزکا افتتاح کیا گیا ہے۔ یہ مرکز دبئی ایمرٹیس میں جدید ٹکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کو استعمال کرتے ہوئے روبوٹ کی مدد حاصل کرے گا۔ روبوٹ پولیس کے بعد دبئی کی سڑکوں پر جلد ہی بغیر ڈرائیور خود کار گاڑیاں بھی چلائی جائیں گی۔ دبئی شہر دنیا کے جدید آئیڈیاز کے مطابق آگے بڑھنے والے 10 شہروں میں شامل ہے۔ اسی ضمن میں پروگرام آئیزکا آغاز کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد دبئی میں سرکاری سطح پر لگائے گئے تمام کیمروں کو باہم مربوط کرنا اور ان کیمروں کی رینج میں آنے والے افراد کی شناخت، موٹر فٹ پرنٹ اور چہرے کی شناخت ممکن بنائے جا سکے گی۔ اس طرح دبئی کو دنیا کا محفوظ ترین شہر بنایا جا سکے گا۔بریگیڈیئر الرزقی نے بتایا کہ پولیس مرکز میں اسمارٹ سروسز کوغیر معمولی پزیرائی حاصل ہوئی ہے۔ گذشتہ برس ستمبر میں اس مرکز کے افتتاح کے بعد اس میں روزمرہ کے کاموں کی انجام دہی کے لیے 1000 روبوٹ تعینات کیے گئے ہیں، جو بغیر انسانی مدد کے خودکار طریقے سے اپنا کام سرانجام دیتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے عالمی تجارتی اور سیاحتی مرکز دبئی جلد ہی اسمارٹ سٹی کا درجہ حاصل کرنے والا ہے۔ دبئی کی سڑکوں پر روبوٹ ٹریفک پولیس کا آغاز کردیا گیا ہے۔ جلد ہی پوری ٹریفک پولیس اور اس کے دیگر محکموں میں بھی روبوٹ تعینات کر کے مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…