صبا قمر نے بین الاقوامی ائیرپورٹس پر پاکستانیوں کیساتھ پیش آنیوالے تلخ واقعات سے پردہ اٹھا دیا

18  جنوری‬‮  2018

کراچی(آن لائن) صبا قمر نے خود کو اورپاکستانی شہریوں کو بین الاقوامی ائیرپورٹس پر پیش آنے والے تلخ حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ غیرملکی ائیرپورٹس پر ہمیں زیادتی اور ذلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔پاکستان کے ساتھ بھارت میں بھی اپنے فن کا لوہا منوانے والی اداکارہ صبا قمر بے لاگ تبصروں اور ہر موضوع پر کھل کر اظہار خیال کرنے

سے کبھی نہیں گھبراتیں اوراپنی اسی عادت کی وجہ سے اکثر میڈیا کیتوجہ کا مرکز بن جاتی ہیں۔ صبا قمر نے حال ہی میں قصور میں ننھی زینب کے ساتھ زیادتی اور قتل پر نہ صرف شدید الفاظ میں مذمت کی بلکہ حکومتی نااہلی اور بیرون ممالک ائیرپورٹس پر پاکستانیوں کو درپیش آنے والے مسائل پر بھی کھل کر بات کی۔چند روز قبل ایک شو کے دوران صبا قمر نے زینب واقعے اور انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی پر اپنا دل کھول کر رکھدیا۔ ویڈیو میں صبا نے آنسوں سے لبریز آنکھوں کے ساتھ کہا کہ بین الاقوامی ائیرپورٹس پر مجھ سمیت ہر پاکستانی کو نہایت سخت چیکنگ سے گزرنا پڑتا ہے، اس کے علاوہ ائیرپورٹ پر موجود عملہ اور سیکیورٹی اسٹاف ہم لوگوں کو ایسی نظروں سے دیکھتے ہیں جیسے ہم نے کوئی گناہ کردیا ہواور ایسا صرف اس لیے ہوتا ہے کہ ہم پاکستانی ہیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…