لاہور میں پھیلی سموگ سے ہیرے بنائے جا سکتے ہیں سائنسدان کا کامیاب تجربہ، ایسی خبر جس نے سب کو حیرت زدہ کر دیا

11  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فضائی آلودگی سے متاثرہ ملکوں میں سموگ اب کوئی نئی بات نہیں رہی، بھارت پاکستان سمیت چین بھی سموگ سے سب سے زیاہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل ہے مگر آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ سموگ ایک طرف تو انسانی صحت اور ماحول کیلئے نقصان دہ ہے وہیں یہ کسی بھی ملک کیلئے کثیر زرمبادلہ کمانے کا بھی ذریعہ ہے۔ نیدر لینڈ سے

تعلق رکھنے والے آرٹسٹ سائنسدان ڈان روسیگارڈ نے چین میں سموگ سے نمٹنے کیلئے 7 میٹر بلند ٹاورز تخلیق کیے ہیں جو فضا میں موجود آلودگی کو اپنے اندر کھینچ لیتے ہیں اور اس آلودگی سے ہیرے کے زیورات بناتے ہیں۔ ڈان روسیگارڈ کا کہنا ہے کہ ان ہیرے کے زیورات سے حاصل ہونے والی آمدنی اس پراجیکٹ کو دنیا بھر میں پھیلانے کیلئے استعمال کی جائے گی۔ خیال رہے کہ گزشتہ کچھ سالوں سے لاہور کی فضا میں بھی سموگ پھیلنے لگی ہے ، اگر کوئی پاکستانی سائنسدان اس قسم کے آئیڈیا پر کام کرے یا حکومت ڈان روسیگارڈ کے ساتھ مل کر کام کرے تو نہ صرف فضا میں پھیلی آلودگی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے بلکہ اس آلودگی سے پیدا ہونے والے ہیروں کے ذریعے زر مبادلہ کے ذخائر میں بھی اچھا خاصا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں فضائی آلودگی سے بچنے کیلئے دنیا کا سب سے بڑا فلٹر نصب کیا گیا ہے ، یہ انوکھا فلٹر ٹاور ماحول میں پھیلی 75فیصد گردو غبار صاف کر سکتا ہے اور فلٹر کیے گئے کاربن کے ذرات کو ہیروں میں تبدیل کردیتا ہے۔سموگ فری ٹاور نامی فلٹر 30ہزار کیوبک میٹر ہوا کو دھویںاور بیکٹیریا سے پاک کرکے صاف و شفاف ہوا فراہم کرتا ہے۔نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والے ڈان روسیگارڈنے 7 میٹر اونچا یہ انوکھا فلٹر ٹاور تیارکیا ہے۔منفرد نوعیت کا یہ فلٹر چین کے مختلف شہروں میں بھی نصب کیا جائے گا۔

 

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…