حیدرآباد،ایک میٹر لمبی خوفناک مخلوق نکل آئی ،شہریوں نے ڈنڈے مار کر ہلاک کردیا

16  اکتوبر‬‮  2017

حیدرآباد(آئی این پی)حیدرآباد کے گنجان آبا علاقے میں خوف پھیلانے والی ایک میٹر لمبی دیو ہیکل چھپکلی کو شہریوں نے ڈنڈے مار کر ہلاک کردیا۔سائٹ ایریا کی گلشن زیل پاک سوسائٹی میں خوف کی علامت بننے والی ایک میٹر لمبی چھپکلی کو شہریوں نے پکڑ لیا اور ڈنڈے مار کر اسے ہلاک کردیا،

اہل علاقہ کے مطابق گزشتہ 12 روز سے دیو ہیکل چھپکلی پوری سوسائٹی میں خوف کی علامت بنی ہوئی تھی جو رات کے وقت گھروں میں داخل ہو جاتی تھی جس کو دیکھ کر گھر والے ڈر جایا کرتے تھے۔دیو ہیکل چھپکلی کے متعلق اب علاقے میں طرح طرح کی افواہیں بھی پھیلنا شروع ہو گئی تھیں اور لوگ خاص طور پر خواتین باہر کھیلنے والے اپنے بچوں کی وجہ سے فکر مند ہو کر انھوں نے بچوں کے گھروں سے باہر کھیلنے پر ہی پابندی لگا دی تھی۔گزشتہ روز چھپکلی معمول کے مطابق سورج غروب ہوتے ہی سلیم نامی شخص کے گھر میں داخل ہوئی تو چھپکلی کو ایک کمرے میں بند کر دیا گیا جس کی اطلاع پورے علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور تمام لوگ سلیم کے گھر پر جمع ہوگئے اور آدھے گھنٹے کی کوششوں کے بعد ڈنڈے مار مار کر چھپکلی کا خاتمہ کردیا جسے بعدازاں پرائیوٹ خاکروب اٹھا کر لے گئے۔علاقے کے لوگوں نے کہا ہے کہ ان کی کالونی کی طرف جھاڑیاں بہت زیادہ ہیں ابھی یہ بھی نہیں پتہ کہ یہ ایک ہی تھی یا اس کے علاوہ مزید چھپکلیاں بھی ان جھاڑیوں میں چھپی ہوئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…