شیخ رشید کو نواز شریف کی کونسی ادا بھاگئی؟ سابق وزیر اعظم کے پاکستان میں قدم رکھتے ہی سیاسی ماحول میں انتہائی خوشگوار تبدیلی

25  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد (آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمدنے کہا کہ نواز شریف کا عدالتوں کے سامنے سرنگوں ہونا اچھا فیصلہ ہے‘ نواز شریف کے پاس عدالت میں پیشی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے‘ قوم کو پتہ چل جائے گا کہ اقامہ کتنا بڑا تھا‘ نواز شریف کے پاس ثبوت ہیں تو عدالت میں پیش کریں۔پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کے پاس عدالت میں پیشی کے علاوہ کوئی حل نہیں

نواز شریف واپس نہ آئے تو جائیداد قرق ہوجاتی۔ قوم کو پتہ چل جائے گا کہ اقامہ کتنا بڑا تھا۔ عدالت کے سامنے سرنگوں ہونا اچھا فیصلہ ہے لوٹ مار کی کمائی واپس چلی جائے یہ کوئی بزنس مین برداشت نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے پاس ثبوت ہیں تو عدالت میں پیش کریں۔دریں اثنا عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو گھونگھٹ اتارنے کا مشورہ دے دیا، تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گھونگھٹ اتاردو، بلاول مت بنو، شاہد خاقان نفلوں کی مار ہے۔  عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید احمد نے حیدر آباد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ اور فوج کے خلاف بات کرنے والوں کی زبان کھینچ لی جائے گی، انہوں نے کہا کہ یہاں عوام کا سمندر ہے، دادو میں تو جلسی ہوئی تھی، شریف خاندان تو اپنی بنائی ہوئی نیب عدالتوں میں بھی پیش نہیں ہوا۔ شیخ رشید نے کہاکہ میرے پاس ایک گولی والا پستول ہے جو 62، 63 میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو ٹھک کرکے لگا ہے، اب پورے خاندان کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ اب وزیراعظم شاہد خاقان کی باری ہے، شیخ رشید نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم نے مجھے چیلنج کیا،

اگر میں ثابت نہ کروں کہ ایل این جی کے تم پارٹنر ہو تو سیاست چھوڑ دوں گا، انہوں نے سندھ کی عوام سے کہا کہ اٹھو اور ان چوروں، ڈاکوؤں کے خلاف اعلان جنگ کر دو۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…