پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

وزیر اعظم اور وزیر داخلہ چوہدری نثار آمنے سامنے

datetime 14  جولائی  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار کامران خان نے کہا ہے کہ مسلسل خبریں گردش کر رہی ہیں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان حکومت سے ناراض ہیں۔ کیا وہ وزیر اعظم سے دوری اختیار کر رہے ہیں ؟ اگر ایسا ہے تو یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے،

آج اس سلسلے میں پیش رفت ہوئی اور اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ چوہدری نثار علی واقعی بہت ناراض ہیں۔ وزیر داخلہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شریک ہوئے، ٹی وی چینل پر یہ خبریں اور ٹکر آئے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان ٹکر کے چلنے کے فوری بعد انتہائی غیر متوقع طور پر وزارت داخلہ نے میڈیا کو وضاحت جاری کی جس میں وزیر داخلہ سے منسوب اس بیان کی سختی سے تردید کی گئی صرف یہ تردید ہی نہیں کی گئی بلکہ ترجمان وزارت داخلہ نے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں وزیر داخلہ کے بیان کی درست رپورٹنگ نہیں کی گئی۔میزبان کے بقول یہ معاملہ اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ چوہدری نثار علی شدید ناراض ہیں اور اس تردید سے مزید سوال جنم لینے لگے ہیں۔ سینئر صحافی ابراہیم راجہ نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چوہدری نثار اپنی قیادت کے سامنے دبنگ اور دو ٹوک الفاظ میں اپنے موقف کا اظہار کرتے ہیں۔ اس خبر سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ وزیر اعظم ہائوس اور وزیر داخلہ کے مابین سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ عین ممکن ہے کہ وزیر داخلہ کی پورے خلوص سے یہ رائے ہو کہ وزیر اعظم عہدہ چھوڑ دیں اور ن لیگ کے کسی دوسرے فرد کو وزیر اعظم بنا دیں۔ وزیر داخلہ کہہ چکے ہیں کہ شریف خاندان پر بد عنوانی ثابت ہو گئی تو وہ پہلے شخص ہوں گے جو ان سے علیحدگی اختیار کریں گے۔ بظاہر لگتا ہے کہ وہ اس معاملہ سے فاصلہ رکھنا چاہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…