مقبوضہ کشمیر میں حالات کشیدہ،بڑی تعداد میں کشمیری شہید

9  اپریل‬‮  2017

سری نگر/اسلام آباد( این این آئی )مقبوضہ کشمیر میں دو پارلیمانی نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں ووٹنگ کے دوران احتجاجی مظاہرین پر بھارتی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 6کشمیری شہید جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ،حریت رہنماؤں نے انتخاب کو فراڈ قرار دیتے ہوئے عوام سے بائیکاٹ کی اپیل کی تھی جس پر وادی کے عوام نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا اور بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔جبکہ پاکستان

نے بھارتی فوج کے ہاتھوں6بے گناہ کشمیریوں کے قتل اورمتعدد کے زخمی ہونے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری اورانسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کی جانب سے انسانیت کیخلاف خونریزی اور جرائم کی روک تھام میں کردار ادا کریں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کشمیری رہنماؤں کی کال پر وادی میں مکمل ہڑتال کی گئی جبکہ اس موقع پر کشمیریوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ احتجاج کے دوران پولیس کی شیلنگ کے بعد مظاہرین نے جوابی پتھراؤ کیا جس پر بھارتی فوج نے سیدھی فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں 6 کشمیری شہید جبکہ دو درجن سے زائد زخمی ہو گئے ۔فائرنگ سے محمد عباس ،نثار احمد میر، شبیر احمد بٹ،عادل واسع اور فیضان ڈار سمیت چھ نوجوان شامل ہیں۔بڈگام میں کئی مقامات پر مشتعل نوجوانوں نے پولنگ مراکز اور پولنگ عملہ کی گاڑیوں پر پتھرا ؤکیا۔ کئی مقامات پر سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے جبکہ لوگوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضح کشمیر میں سری نگر ، بڈگام اور گاندربل اضلاع پر مشتمل پارلیمانی نشست پر پولنگ ہورہی ہے۔ اس نشست کے لیے 12لاکھ 60ہزارووٹرز کا اندراج ہوچکا ہے جبکہ ڈیڑھ ہزار پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں اور ان میں سے بیشتر کو حساس یا حساس

ترین قرار دیا گیا ہے۔ اس نشست کے لیے سابق وزیراعلی فاروق عبداللہ سمیت نو امیدوار میدان میں ہیں۔انتخابات کے دوران اضافی سکیورٹی بندوبست کیا گیا ہے اور انٹرنیٹ کی سبھی طرح کی سہولیات معطل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ بھارتی حکومت نے پہلے ہی 20 ہزار نیم فوجی اہلکاروں کو پولنگ مراکز کی نگرانی کے لیے تعینات کیا تھا۔پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں 6 بے گناہ کشمیریوں کی شہادت کی شدید مذمت کی ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان بھارتی فورسز کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیتے ہیں کہ وہ فوری طور پر مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کھیلی جانے والے خونی کھیل اور انسانیت کے خلاف جرائم کا سلسلہ رکوائے۔ترجمان نے بے گناہ افراد کے قتل میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے ان کی سفارتی ، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں مظاہرین بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کر رہے تھے کہ قابض فوج نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 6 کشمیری شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ اس کے علاوہ مظاہرین کو روکنے کے لیے بھارتی فوج کی جانب سے چھرے والی بندوق کا بھی استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت متعدد نوجوان زخمی ہو گئے۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…