وفاقی حکومت نے بروز منگل تمام تعلیمی اداروںاوردفاتر میں جلد چھٹی جبکہ بروز بدھ تعطیل کا اعلان کردیا،مکمل تفصیلات جاری

27  فروری‬‮  2017

اسلام آباد (آئی این پی) ای سی او سمٹ سیکیورٹی کے حوالے سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ای سی او سمٹ کے لئے سیکیورٹی پلان کی منظوری دیدی گئی۔ دورانِ سمٹ پاکستان آنے والے سربراہانِ مملکت،سربراہانِ حکومت اور غیر ملکیوفود کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کے لئے وزیرِ داخلہ کی ہدایت پرجڑواں شہروں میں یکم مارچ کو مقامی تعطیل جبکہ 28فروری کو ایک بجے کے بعد

تعلیمی اداروں اوردفاتر میں چھٹی کر دی جائے گی۔دورانِ سمٹ جڑواں شہروں کے لئے ٹریفک پلان کی منظوری دی گئی۔ 28فروری سہ پہر سے یکم مارچ رات تک کشمیر ہائی وے زیرو پوائنٹ سے سرینا چوک تک عام ٹریفک کے لئے بند رہے گی۔ یہ اقدامات سیکیورٹی کی ضروریات کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنانے اور شہریوں کو تکلیف سے بچانے کی غرض سے کیے جا رہے ہیں۔ مری کشمیر سے آنے والی ٹریفک کنونشن سنٹر سے فیض آباد کے ذریعے کشمیر ہائی وے زیرو پوائنٹ تک رسائی حاصل کرے گی۔ اسی طرح گولڑہ سے آنے والی ٹریفک کو زیرو پوائنٹ سے فیض آباد کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…