اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکے تعلیمی اداروں میں کورونا کے مثبت کیسز میں اضافہ ہونے لگا،گزشتہ تین دن کے اندر 10 سرکاری تعلیمی اداروں میں کورونا کے 28 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر زعیم ضیاء کی طرف سے ضلعی انتظامیہ
کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایک روز میں 8 تعلیمی اداروں میں کورونا کے 22 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جن تعلیمی اداروں میں کورونا کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ان کو فوری طور پر آئندہ احکامات تک بند رکھا جائے۔گزشتہ روز بھی دو سرکاری تعلیمی اداروں میں کورونا کے 6 کیس رپورٹ ہوئے تھے، اسلام آباد میں مجموعی طور پر گزشتہ تین دن کے اندر 10 سرکاری تعلیمی اداروں کورونا کے 28 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔ وفاقی داراالحکومت اسلام آباد کے اسکولز میں کورونا کیسز تیزی سے سامنے آنے لگے،وفاق کے مزید پانچ اسکولوں کو سیل کر دیا گیا۔پیر کو کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے باعث آئی ایم سی جی F-6/2,G 6/1-3 کو سیل کر دیا گیا،آئی ایم ایس جی شکریال،ائی ایم سی جی پوسٹ گریجویٹ ایف سیون فور اور آئی ایم سی بی جی ٹین فور بھی بند کر دیئے گئے،اسکولز کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔اسوقت اسلام آباد کے مجموعی طور پر سات اسکول سیل کیے جاچکے ہیں۔