بدھ‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2026 

بارشوں،برف باری کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے اداروں کو الرٹ جاری کردیا

datetime 17  جنوری‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی)پروونشیل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے محکمہ موسمیات کی جانب سے  منگل سے جمعرات تک بارشوں اور برف باری کی پیشگوئی پر تمام اداروں کو الرٹ جاری کردیا،موسم میں شدت کے نتیجہ میں مری میں راستوں کی بندش بھی متوقع ہے۔ ترجمان کے مطابق محکمہ موسمیات کی تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ منگل سے جمعرات کے دوران ملک کے

مغربی و بالائی علاقوں میں موسم کی صورتحال شدت اختیار کر جائے گی منگل کی رات سے جمعرات تک مری میں برفباری کے امکانات ہیں جبکہ راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم اور منڈی بہا ؤالدین میں ہلکی سے اوسط درجے کی بارش متوقع ہے منگل سے جمعرات تک خوشاب، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، گجرانوالہ،حافظ آباد، لاہور اور قصور میں بھی بارش کا امکان ہے ۔18 سے 20جنوری کے دوران موسم میں شدت کے نتیجہ میں مری میں راستوں کی بندش متوقع ہے۔موسم میں شدت اور بارشوں کے سبب دھند میں کمی کے بھی واضح امکانات ہیں۔ ترجمان کے مطابق پروونشیل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے تمام متعلقہ محکموں کو موسم کی شدت کے ساتھ پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے سڑکوں کی بندش کی صورت میں پروونشیل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز فوری طور پر نیشنل ہائی وے اتھارٹیز، محکمہ مواصلات اور ایف ڈبلیو او سے رابطے میں رہیں گی،پسماندہ علاقوں میں ضروری اقدامات قبل از وقت مکمل کیے جائیں گے،لینڈسلائیڈنگ، برف باری یا اچانک سیلاب کے سبب راستوں کی بندش پر کنٹرول کے لیے متعلقہ اضلاع اور میونسپل ایڈمنسٹریشنز کے ساتھ رابطہ رکھا جائے گا،متاثرہ علاقوں کی جانب سفر کرنے والوں اور سیاحوں کو موسم سے متعلق پیشگی اطلاع دی جائے گی۔ ترجمان کے مطابقایمرجنسی سروسز اور قانون نافذ کرنے

والے اداروں کے افسران کی موقع پر دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا،متاثرہ علاقوں کی جانب نیشنل اور پروونشیل ہائی ویز پر سفر کرنے والوں کو صورتحال کی سنگینی کی پیشگی اطلاع کے محفوظ مقامات کے لیے متبادل راستوں کی جانب رہنمائی کی جائے گی ،مقامی ادارے مسافروں کی رہنمائی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محبت تا ابد


وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…