جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ڈیل کی خبریں پھر مسترد ،پہلے شاید ڈھیل کی بات تھی اب ڈھیل بھی نہیں ہوگی، شیخ رشید

datetime 16  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ایک بار پھر ڈیل کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے شاید ڈھیل کی بات تھی اب ڈھیل بھی نہیں ہوگی ، اپوزیشن اندھی وہیل مچھلیوں کی طرح ان ہاؤس تبدیلی کے خواب دیکھ رہی ہے، ان کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑیگا،حکومت کے خلاف باتیں کرنے والے سارے چھانگا منگا کی پیدوار ہیں،

عدم اعتماد لائے تو اپوزیشن کے 12 کے بجائے 25 ارکان کم ہوں گے، شہبازشریف عمران خان کیلئے ڈراونا نہیں سہانا خواب ہیں،اپوزیشن دو کی بجائے 3 مارچ کر لے، کچھ نہیں ہو گا، 23مارچ کو جے 10سی طیارے فلائی پاسٹ کریں گے،ہمارا ایک ہی مسئلہ مہنگائی ہے جو اپریل، مئی تک حل ہو جائے گا، بجٹ اچھا دیں گے،سانحہ مری پر نوجوان پولیس کے گلے پڑ رہے تھے اس لیے رینجرز بلانا پڑی، میں مری جاکر توجہ نہ دیتا تو 23 کی بجائے 40 لوگ مر جاتے،ماں بچہ ہسپتال کی تعمیر کی رفتار سے مطمئن نہیں ،وزیراعظم چاہتے ہیں 28 فروری تک اس کا افتتاح ہو ایسا لگتا نہیں۔ اتوار کو راولپنڈی میں ماں بچہ ہسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ہماری سیاست لوگوں کی فلاح کیلئے ہے نقصان کیلئے پہنچانے کیلئے نہیں، ہسپتال کی تعمیر کی رفتار سے مطمئن نہیں ہوں، وزیراعظم چاہتے ہیں 28 فروری تک اس کا افتتاح ہو لیکن ایسا لگتا نہیں۔اپوزیشن لیڈر کے بیان کے

حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ شہبازشریف عمران خان کے لیے ڈرائونا نہیں سہانا خواب ہیں، سیاست میں چاروں شریف مائنس ہیں، حکومت کے خلاف باتیں کرنے والے سارے چھانگا منگا کی پیدوار ہیں، یہ بزدلوں کا گروہ ہے جو پیسہ بنانے کیلئے سیاست کرتے ہیں تاہم ان کے نصیب میں پیسے بھی نہیں ہیں، سیاست دان دھرتی ماں کے لیے مرتا ہے لیکن یہ باہر

بھاگ گئے، دنیا میں ایسا سیاستدان نہیں دیکھا جو حکومت گرانے سے زیادہ لندن بھاگنے پر محنت کرتے ہیں، بیماری کا ڈرامہ کرنے والے حقیقت میں بیمار ہو جاتے ہیں، آئین ملک میں سیاست کریں مقابلہ کریں۔وزیرداخلہ نے کہا کہ ان ہائوس تبدیلی خواب ہے، اپوزیشن جتنی مرضی کوشش کریں کچھ نہیں ہونے والا، ان کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا، فنانس بل پاس ہ

وگیا اور ان کے ممبران کم ہوگئے، یہ کہتے ہیں کہ فنانس بل اس لیے پاس ہوا کہ فون کال آئی، ان سے کہتا ہوں کہ عدم اعتماد لائیں پھر 25 ممبران کم ہوں گے پھر یہ کہیں گے فون کال سے ہوا۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کہتی ہے کہ 23 مارچ کو عوام کا سمندر ہوگا، ان سے کہتا ہوں کہ ان کے ساتھ آنے والے لوگوں سے زیادہ 23 مارچ کی پریڈ میں لوگ شریک ہوں گے،

وزرات داخلہ راستے کھلے رکھے گی قانون ہاتھ میں نہیں لیں گے تو راستے کھلے رہیں گے، انہیں کووڈ کا خیال رکھنا چاہیے اور قانون کا احترام کرنا چاہئے، ان سے کہتا ہوں کہ دو مارچ کرنے بعد ایک اور مارچ بھی کرلیں کچھ نہیں ہوگا۔شیخ رشید نے کہا کہ آئی ایم ایف میں 23 ویں دفعہ گئے ہر دفعہ آئی ایم ایف سخت ہوتا ہے، ان کی سختی اس لیے ہوئی کہ خزانے پر

بوجھ زیادہ ہیں، وزیراعظم نے کہا ہے کہ 3مہینے حکومت کیلئے بہت اہم ہیں، اپریل کے بعد حالات ٹھیک ہوجائیں گے، بلدیاتی انتخابات ہوں گے اس کے بعد عام انتخابات بھی ہوں گے،عمران خان پانچ سال پورے کریں گے۔سانحہ مری کے حوالے سے وزیرداخلہ نے کہا کہ وہاں صرف جانیں بچانے گیا، اگر میں مری جاکر توجہ نہ دیتا تو 23 کی بجائے 40 لوگ

مر جاتے، اللہ نے یہ کام مجھ سے لیا اور میں نے مری جاکر وزیراعظم کی منظوری سے فوج رینجرز کو بلا کر مری میں استعمال کیا، 23 افراد کی اموات بڑا واقعہ ہے، مری میں اب صوبائی معاملہ ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان ہی پی ٹی آئی کا لیڈر ہے اور وہی رہے گا، عمران خان کے علاوہ باقی سب ہلکی پھلکی موسیقی ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ بیوروکریسی طاقتور نہیں بلکہ ہمارے ان سے اچھے تعلقات ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…