منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان سپر لیگ: پہلی مرتبہ پلیئرز کی بولی لگائی گئی ،کون کتنے میں بکا :جانیے

datetime 11  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں پہلی بار باقاعدہ پلیئرز آکشن منعقد کیا گیا،

جس میں 800 سے زائد مقامی اور غیر ملکی کرکٹرز نے خود کو ڈرافٹ کے لیے پیش کیا۔ ہر فرنچائز کو 16 سے 20 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ ترتیب دینے کا اختیار دیا گیا۔ملتان سلطانز نئی انتظامیہ کے تحت اب راولپنڈی کے نام سے ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔ آکشن کے دوران قومی آل راؤنڈر فہیم اشرف کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 کروڑ 50 لاکھ روپے میں اپنے ساتھ شامل کرلیا۔ تاہم عماد وسیم، محمد جنید، مہدی حسن میراز، حسین طلعت، آصف آفریدی، دانش عزیز اور محمد ذیشان سمیت چند آل راؤنڈرز کسی بھی ٹیم کی توجہ حاصل نہ کرسکے۔غیر ملکی کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کو کراچی کنگز نے 7 کروڑ 90 لاکھ روپے میں خریدا، جبکہ جنوبی افریقا کے رائیلی روسو 5 کروڑ 55 لاکھ روپے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے۔ جہانزیب سلطان کو سیالکوٹ اسٹالینز نے 60 لاکھ روپے میں حاصل کیا۔ دوسری جانب کولن منرو، عمیر بن یوسف، کامران غلام، جارج منسی اور سعود شکیل بھی فروخت نہ ہوسکے۔محمد علی کو حیدرآباد نے 2 کروڑ 15 لاکھ روپے میں منتخب کیا، جبکہ لاہور قلندرز نے حارث رؤف کو 7 کروڑ 60 لاکھ روپے میں دوبارہ اپنی ٹیم میں شامل کرلیا۔ انگلینڈ کے کرس جارڈن اور محمد حسنین سمیت چند دیگر کھلاڑی بھی خریدار نہ پاسکے۔نسیم شاہ کو راولپنڈی نے 8 کروڑ 65 لاکھ روپے میں خریدا، جبکہ اعظم خان 3 کروڑ 25 لاکھ روپے میں کراچی کنگز کا حصہ بنے۔

صاحبزادہ فرحان کو سیالکوٹ اسٹالینز نے 5 کروڑ 70 لاکھ روپے میں حاصل کیا۔بنگلادیشی آف اسپنر رشاد حسین 3 کروڑ روپے میں راولپنڈی کو ملے، جب کہ مہران ممتاز 1 کروڑ 25 لاکھ روپے میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے منسلک ہوگئے۔ فیصل اکرم کو بھی اتنی ہی رقم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے منتخب کیا۔آل راؤنڈر عامر جمال کو پشاور زلمی نے ایک کروڑ 90 لاکھ روپے میں خریدا، جبکہ عرفات منہاس ایک کروڑ 10 لاکھ روپے میں کوئٹہ کا حصہ بنے۔ قومی ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا کو کراچی کنگز نے 5 کروڑ 85 لاکھ روپے میں حاصل کیا۔ فخر زمان 7 کروڑ 95 لاکھ روپے میں دوبارہ لاہور قلندرز سے وابستہ ہوگئے۔نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل 8 کروڑ 5 لاکھ روپے میں راولپنڈی کے کیمپ میں شامل ہوئے، جبکہ میکس برائنٹ کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک کروڑ 95 لاکھ روپے میں چن لیا۔

خرم شہزاد 2 کروڑ 70 لاکھ روپے میں پشاور زلمی کے ہوگئے اور محمد عامر 5 کروڑ 40 لاکھ روپے میں راولپنڈی نے حاصل کیے۔ عبید شاہ کو لاہور قلندرز نے 2 کروڑ 70 لاکھ روپے میں منتخب کیا، جبکہ کوشال پریرا 3 کروڑ 10 لاکھ روپے میں حیدرآباد کا حصہ بنے۔محمد حارث کو پشاور زلمی نے 2 کروڑ 20 لاکھ روپے میں واپس اپنی ٹیم میں شامل کیا، جبکہ خواجہ نافع کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 6 کروڑ 50 لاکھ روپے میں خرید لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…