پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

40سال غریبی میں زندگی بسر کرنیوالی پاکستانی خاتون اچانک مالدار ہوگئی

datetime 13  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمان(این این آئی)طویل مدت غریبی میں بسر کرنے کے بعد اردن کی رہائشی پاکستانی نژاد عذرا قدسیہ کفایت اللہ خان نامی خاتون پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی۔ خاتون کو علم ہی نہیں تھا کہ ان کے اکاؤنٹ میں 45ہزار دینار پہلے سے موجود ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون غربت سے تنگ آکر مالی مدد کے لیے سرکاری ادارے پہنچیں

لیکن وہاں ان کے لیے ایک اور اچھی خبر پہلے سے موجود تھی۔ عذرا کو سرکاری ادارے پہنچ کر معلوم ہوا کہ ان کے اکاؤنٹ میں تو پہلے سے ہی اچھی خاصی رقم موجود ہے لیکن یہ رقم آئی کہاں سے؟ عذار قدسیہ لاعلم تھیں کہ ان کے اکاؤنٹ میں 2008 سے پنشن کی رقم جمع ہو رہی ہے اور اب ان کے اکاؤنٹ میں خطیر رقم موجود ہے۔پاکستانی نژاد خاتون کو اکاؤنٹ میں پیسوں کی موجودگی کا علم ہوا تو وہ دنگ رہ گئیں اور ان کی خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی۔عذرا قدسیہ 70 کی دہائی میں پاکستان سے اردن ملازمت کے لیے آئی تھیں جہاں وہ اسپتالوں میں دائی کے طور پر خدمات انجام دیتی رہیں اور ریٹائر ہونے کے بعد بھی رضاکارانہ طور پر یہ خدمات انجام دیتی رہیں۔اب ضعیف العمری کے باعث ان کے لیے کام کرنا دشوار ہوا تو انہوں نے حکومت کو اپنے حالات بتاتے ہوئے مالی امداد اور علاج معالجے کی درخواست کی۔بعد ازاں یہ انکشاف ہوا کہ سال 2008 سے ان کے اکاؤنٹ میں باقاعدگی کے ساتھ ہر ماہ پنشن آ رہی ہے۔یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ریٹائر ہونے کے بعد اردن کی حکومت نے عذرا کو ان کی 50 سالہ خدمات کے اعتراف میں شہریت دے دی تھی۔ عذرا قدسیہ کو یہ معلوم ہی نہیں تھا کہ ان کی پنشن ہر مہینے بینک اکاؤنٹ میں آ رہی ہے کیونکہ انہیں اردن کے پنشن سسٹم کا علم نہیں تھا۔اب خاتون کو جب یہ معلوم ہوا کہ اب کے اکانٹ میں 45 ہزار اردنی دینار موجود ہیں تو ان کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…