جمعرات‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

پاکستان کے نوجوان کرکٹرز کا شاندار کارنامہ، ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

راولپنڈی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ڈیبیو کرنے والے 3 پاکستانی کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں اسکور کرکے نئی تاریخ رقم کی، ان کھلاڑیوں میں طیب عارف، محمد طحہ اور عرفات منہاس شامل ہیں۔طیب عارف نے 51 گیندوں پر، 9 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 57 رنز بنائے، محمد طحہ 105 گیندوں پر، 5 چوکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے اور عرفات منہاس نے 72 گیندوں پر 9 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 52 رنز اسکور کیے۔پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں قومی ٹیم دوسری ایسی ٹیم بن گئی ہے

جس کے ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے 3 کھلاڑیوں نے ایک ہی اننگز کے دوران نصف سنچریاں بنائی ہیں۔اس سے قبل 1992 میں زمبابوے نے بھارت کے خلاف اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں ایسا کارنامہ انجام دیا تھا۔اس میچ میں ڈیبیو کرنے والے 3 زمبابوین کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔اس وقت زمبابوے کے کھلاڑی اینڈی فلاور نے 59، گرانٹ فلاور نے 82 جبکہ ڈیو ہاٹن نے 121 رنز بنائے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…