منگل‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2026 

تیسرا ون ڈے،آئی سی سی نے بھارت اور ویسٹ انڈیز پر جرمانہ عائد کر دیا

datetime 6  اکتوبر‬‮  2026 |

دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے بھارت اور ویسٹ انڈیز پر تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے پر جرمانہ عائد کر دیا۔

آئی سی سی کے مطابق بھارتی ٹیم پر میچ فیس کا 20 فیصد جب کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پر 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ مقررہ وقت میں دی گئی رعایتوں کو شامل کرنے کے بعد بھارتی ٹیم مقررہ رفتار سے 4 اوورز جب کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 2 اوورز پیچھے رہی۔آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.22 کے تحت مقررہ وقت میں اوور کم ہونے پر کھلاڑیوں کی میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ کیا جاتا ہے۔دونوں ٹیمز کے کپتانوں نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے جرمانہ قبول کر لیاجس کے باعث باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے تیسرے ون ڈے میچ میں بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی تاہم بھارت نے 3 میچز کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کی۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان شائی ہوپ نے تیسرے ون ڈے میچ میں ناقابلِ شکست 162 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو 352 رنز کا ہدف کامیابی سے عبور کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…