اسلام آباد (نیوز ڈیسک)انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ لارڈز ٹیسٹ کے بعد ٹیم میں کی جانے والی تبدیلیوں پر انہیں بھی حیرت ہوئی۔
پریس کانفرنس کے دوران بابر اعظم کا کہنا تھا کہ جب نتائج توقعات کے مطابق نہ ہوں تو تبدیلیاں کرنا فطری عمل ہے۔ ان کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے جو بھی فیصلہ کیا ہوگا، سوچ سمجھ کر ہی کیا ہوگا۔قومی کپتان نے ایجبسٹن گراؤنڈ کو اپنے لیے خوش قسمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم یہاں بہتر کھیل پیش کرنے اور اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی۔دوسری جانب انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے کہا کہ تیسرے ٹیسٹ کے لیے حتمی پلیئنگ الیون ابھی طے نہیں کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگلے پانچ دن کی کرکٹ پر مکمل توجہ مرکوز ہے اور ٹیم کی کوشش ہوگی کہ سیریز کا اختتام پاکستان کے خلاف 3-0 کی برتری کے ساتھ کیا جائے۔
جوفرا آرچر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے جو روٹ نے کہا کہ وہ تینوں فارمیٹس میں کھیلنے کی صلاحیت رکھنے والا بہترین فاسٹ بولر ہے۔انگلش کپتان نے مزید کہا کہ وہ پاکستان ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑیوں کے کھیل اور صلاحیتوں سے واقف ہیں، تاہم اس وقت ان کی تمام تر توجہ ایجبسٹن میں اپنی ٹیم کی اچھی کارکردگی پر مرکوز ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو پہلے ہی 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، جبکہ سیریز کا آخری ٹیسٹ ایجبسٹن میں شروع ہوگا۔
View this post on Instagram



















































